اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہردا پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ: 9 افراد ہلاک، وزیراعلیٰ کا ہنگامی اجلاس طلب - پٹاخہ فیکٹری

Blast in Harda Firecracker Factory مدھیہ پردیش کے ہردا ضلع میں پٹاخے کی ایک غیر قانونی فیکٹری میں آتش بازی کے لیے بھاری مقدار میں بارود رکھا گیا تھا، جس میں زبردست دھماکہ ہوا اور بھیانک آگ لگ گئی۔ علاقہ میں افراتفری کا ماحول ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثہ میں اب تک 9 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ جب کہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

Blast in Harda Firecracker Factory
Blast in Harda Firecracker Factory

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 6, 2024, 2:53 PM IST

Updated : Feb 6, 2024, 5:15 PM IST

ہردا پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ: حادثہ میں 6 افراد ہلاک، 60 زخمی، وزیر اعلیٰ نے ہنگامی اجلاس طلب کیا

ہردا، ایم پی: مدھیہ پردیش کے ہردا ضلع سے ایک ہولناک حادثہ کی خبر آ رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری (مدھیہ پردیش فیکٹری بلاسٹ) میں اچانک دھماکے سے زبردست آگ لگ گئی۔ آگ کی لپیٹ میں آس پاس کے کئی مکانات کے لپیٹ میں آنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ شہر کے مگردھا روڈ پر پٹاخوں کی ایک غیر قانونی فیکٹری تھی۔ فیکٹری میں آتش بازی کے لیے بارود کی بڑی مقدار رکھی گئی تھی جس سے زوردار دھماکہ ہوا اور زبردست آگ لگ گئی۔ 200 افراد کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ 9 افراد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

دھواں کئی کلومیٹر دور سے دکھائی دے رہا ہے

آگ اتنی بڑی ہو چکی ہے کہ اس کا دھواں کئی کلومیٹر دور سے دکھائی دے رہا ہے۔ زوردار دھماکوں اور فیکٹری سے اٹھنے والے شعلوں کے باعث افراتفری کا ماحول ہے۔ آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔

پٹاخہ بنانے والی غیر قانونی فیکٹری میں زوردار دھماکہ ہوا

ہردا کے مگردھا روڈ پر واقع بیرا گڑھ گاؤں میں غیر قانونی طور پر چل رہی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس ہے۔ آگ اتنی بھیانک تھی کہ سڑک سے گزرنے والے لوگ بھی اس کی لپیٹ میں آگئے۔ بڑی تعداد میں لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس کے علاوہ 50 سے زائد قریبی رہائشیوں کے مکانات بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے علاقہ میں کچھ لوگوں کی لاشیں بھی دیکھیں۔ تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ ریسکیو کام تاحال جاری ہے۔ تمام زخمیوں کو ضلع کے سب سے بڑے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ قریبی لوگوں کو گھر خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

7 اضلاع سے فائر انجن طلب کیے گئے

اس فیکٹری میں بارود اور آتش بازی میں استعمال ہونے والے آتش گیر مادے رکھے جاتے تھے۔ آگ کے شعلے کئی کلومیٹر دور سے دیکھے جا سکتے ہیں۔ 7 مختلف اضلاع سے فائر بریگیڈ کی ٹیموں کو موقع پر بلایا گیا ہے اور فائر بریگیڈ کی 40 کے قریب گاڑیاں موقع پر پہنچ چکی ہیں۔

لوگ اپنی جان بچانے کے لیے بھاگتے نظر آئے

اس ہولناک حادثہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آ رہی ہیں، جن میں لوگوں کو زور دار دھماکوں کے درمیان اپنی جانیں بچاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری ویڈیو میں زخمیوں کو مسلسل ہسپتال لاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ فی الحال جانی و مالی نقصان کی حد سرکاری تصدیق کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔

وزیر اعلیٰ موہن یادو کابینہ کی میٹنگ کر رہے ہیں

اس خوفناک حادثہ کے بعد بھوپال میں انتظامیہ اور حکومت حرکت میں آگئی ہے۔ سی ایم موہن یادو نے حکام سے واقعہ کی تفصیلات کے بارے میں جانکاری مانگی ہے۔ وہ بھوپال میں اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ بھی کر رہے ہیں اور واقعہ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حکومتی وزراء پردیومن سنگھ اور ادے پرتاپ سنگھ سمیت کئی سینئر افسران کو موقع پر جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

زخمیوں کو بھوپال اندور ریفر کر دیا گیا

اس حادثہ میں کئی لوگ شدید جھلس گئے ہیں۔ بہت سے لوگوں کو فوری طور پر بھوپال اور اندور کے بڑے اسپتالوں میں لایا جا رہا ہے۔ دونوں شہروں میں برن یونٹ بنائے گئے ہیں جہاں شدید جھلسنے والوں کو داخل کیا جائے گا۔

Last Updated : Feb 6, 2024, 5:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details