اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جمہوریت مخالف سازشوں کے خاتمے کا آغاز: ہیمنت سورین - End of anti democracy conspiracy - END OF ANTI DEMOCRACY CONSPIRACY

ہیمنت سورین نے آج جھارکھنڈ کے وزیراعلی کے طور پر دوبارہ حلف لے لیا ہے۔ انہیں زمین کے مبینہ گھوٹالہ سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں تقریباً پانچ ماہ بعد 28 جون کو برسا منڈا جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ انہوں نے 31 جنوری کو اپنی گرفتاری سے قبل وزارت اعلی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Jharkhand cm Hemant Soren
Jharkhand cm Hemant Soren (ANI)

By ANI

Published : Jul 4, 2024, 5:10 PM IST

رانچی: جھارکھنڈ کے وزیر اعلی چمپائی سورین کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے ایک دن بعد جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے سربراہ ہیمنت سورین نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی حریفوں کے لئے رچی گئی ’’جمہوریت مخالف سازش‘‘ کا خاتمہ شروع ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے لکھا کہ "گورنر صاحب آپ کا شکریہ۔ حریفوں کی طرف سے رچی گئی جمہوریت مخالف سازش کا خاتمہ شروع ہو گیا ہے۔ ستیہ میو جیتے۔" قبل ازیں ہیمنٹ سورین انڈیا بلاک کے رہنماؤں کے ساتھ جھارکھنڈ میں حکومت بنانے کے لیے گورنر سی پی رادھا کرشنن کی دعوت پر راج بھون پہنچے۔ راج بھون کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "عزت مآب گورنر جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج شری ہیمنت سورین کو نامزد وزیر اعلیٰ کے طور پر مقرر کرتے ہوئے حلف لینے کی دعوت دی۔"

وزیراعلی چمپائی سورین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس سے ہیمنت کے لیے عہدہ سنبھالنے کی راہ ہموار ہوگئی۔ چمپائی سورین نے حلف اٹھانے کے صرف پانچ ماہ بعد ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس سے ہیمنت سورین کو دوبارہ ذمہ داری سنبھالنے کا موقع ملا۔ چمپائی سورین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "کچھ دن پہلے مجھے وزیر اعلی بنایا گیا اور مجھے ریاست کی ذمہ داری ملی۔ ہیمنت سورین کے واپس آنے کے بعد ہمارے اتحاد نے یہ فیصلہ کیا، اور ہم نے ہیمنت سورین کو اپنا لیڈر منتخب کیا۔ اب میں نے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے"۔

دریں اثناء جے ایم ایم کے رہنما اور ہیمنت سورین کی بیوی، کلپنا سورین نے بھی ایکس پر کہا کہ "جمہوریت جیت گئی ہے"۔ انہوں نے لکھا کہ"جمہوریت بالآخر جیت گئی۔ 31 جنوری 2024 کو جو ناانصافی شروع ہوئی تھی، اب حقیقی معنوں میں انصاف ملنا شروع ہو گیا ہے۔ جھارکھنڈ کو سلام"۔

چمپائی سورین نے اس سال 2 فروری کو راج بھون میں جھارکھنڈ کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا تھا۔ جھارکھنڈ میں حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرنے کے بعد جے ایم ایم کے ایگزیکٹو صدر نے کہا کہ جلد ہی ہر چیز کی تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ ہیمنت سورین نے کہا کہ "سی ایم (چمپائی سورین) نے آپ کو سب کچھ بتا دیا ہے... ہم آپ کو سب کچھ تفصیل سے بتائیں گے۔ ہم نے تمام طریقہ کار پر عمل کیا ہے"۔

ہیمنت سورین کو زمین کے مبینہ گھوٹالہ سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے ضمانت کے بعد تقریباً پانچ ماہ بعد 28 جون کو برسا منڈا جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ انہوں نے 31 جنوری کو اپنی گرفتاری سے قبل وزارت اعلی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ہیمنت سورین کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جنوری میں مبینہ زمین گھوٹالہ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details