اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک میں نفرت پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ سماجی و اقتصادی ناانصافی ہے: راہل گاندھی

Rahul Gandhi In Patna کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر چنندہ لوگوں کے مفادات کے لیے کام کرنے اور غریبوں کے لیے تمام راستے بند کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک میں نفرت پھیل رہی ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ سماجی اور معاشی ناانصافی ہے۔

Rahul Gandhi in Patna
راہل گاندھی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 3, 2024, 10:17 PM IST

راہل گاندھی

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی طرف سے پٹنہ کے گاندھی میدان میں انڈیا کی اتحادی جماعتوں کی موجودگی میں منعقد 'جن وشواس ریلی' سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم صرف دو تین سرمایہ داروں کے لیے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پورا ایئرپورٹ اور دفاع کے سامان ایک صنعتکار کے حوالے کر دیا ہے، آپ کے لیے کچھ نہیں بچا۔

کانگریس کے سابق قومی صدر نے کہا کہ وزیر اعظم نے گزشتہ 10 سالوں میں صنعت کاروں کے 16 لاکھ کروڑ روپے معاف کیے ہیں، لیکن انہیں یہ بتانا چاہیے کہ انہوں نے مزدوروں اور کسانوں کا کتنا قرض معاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں پسماندہ ذات کے لوگوں کی تعداد 50 فیصد، دلت 15 فیصد اور قبائلیوں کی تعداد 8 فیصد ہے، لیکن ملک کی بڑی کمپنیوں، میڈیا مالکان، بڑے صحافیوں اور پرائیویٹ اسپتالوں کی فہرست میں ان کا نام ہے۔ اگر آپ اسکولوں اور کالجوں وغیرہ کی فہرست دیکھیں تو ان 73 فیصد میں کوئی بھی نہیں ملے گا، اگر آپ نوکرشاہوں کی فہرست دیکھیں تو آپ کو 3 دلت، 3 پسماندہ اور 1 قبائلی ملے گا۔

راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ اگر حکومت بجٹ میں 100 روپے خرچ کرتی ہے تو وہ ان 73 فیصد کو صرف 6 روپے دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے لوگوں کے دلوں میں محبت ہے پھر بھی ملک میں نفرت پھیل رہی ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ سماجی اور معاشی ناانصافی ہے۔ اس حکومت میں نوجوانوں اور کسانوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ پہلے پبلک سیکٹر، جو کہ روزگار کا اہم ذریعہ تھا، غریبوں کے لیے ایک بڑا سہارا تھا، لیکن اب اسے بھی ان کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔ اگنی ویر پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب فوج میں دو طرح کے شہید ہوں گے، ایک قسم کے شہید کو پنشن، کینٹین وغیرہ ملے گی۔ اسے گاوں میں عزت ملے گی۔

دوسری قسم کا شہید اگنی ویر ہوگا جسے نہ تو شہید کا درجہ ملے گا، نہ پنشن اور نہ ہی کینٹین۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے فوجی برسوں کی ٹریننگ لیتے ہیں، جب کہ وزیر اعظم نریندر مودی اگنی ویر کو صرف 6 ماہ کی ٹریننگ دیتے ہیں اور انہیں ان کے سامنے کھڑا کر دیتے ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا، "جب بھی ملک میں تبدیلی آتی ہے، تو طوفان بہار میں شروع ہوتا ہے، یہاں سے ہی طوفان دوسری ریاستوں میں پھیلتا ہے۔ بہار ملک کی سیاست کا اعصابی مرکز ہے۔ یہاں سے ہی شروعات ہوتی ہے۔ آج ملک میں یہ نظریات کی لڑائی ہے، ایک طرف نفرت، تشدد، انا ہے اور دوسری طرف محبت، بھائی چارہ اور ایک دوسرے کے لیے احترام ہے، آپ اتحاد کو سمجھنا چاہتے ہیں تو ایک لائن میں سمجھ سکتے ہیں۔ نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولتے ہیں ہم۔ اس بار انڈیا اتحاد کی حکومت بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ (یواین آئی)

یہ بھی پڑھیں:ملک میں تبدیلی بہار سے شروع ہوتی ہے، انڈیا اتحاد کا پٹنہ سے لوک سبھا انتخابی مہم کا آغاز

ABOUT THE AUTHOR

...view details