دہلی: درالحکومت دہلی میں فساد میں قید ناحق کی سزا پارہے چھ ملزمین کو آج کڑکڑڈوما کورٹ نے باعزت بری کر دیا۔ دہلی فساد کے بعد ان پر دیالپور تھانہ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزمین شکیل، حبیب رضا، محمد یامین، عثمان، شاہد اور محمد فرقان کو عدالت نے فریق کی طرف سے پیش کیے گئے مشاہدات اور شواہد کے بعد تمام الزامات سے باعزت بری کردیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ریکارڈ پر جو بھی شواہد پیش کے گئے ہیں وہ ناپائیدار اور ملزم کی نشاندہی کرنے میں ناکام ہیں، نیز یہ شواہد یہ بھی ثابت کرنے میں ناکام ہیں کہ ملزمین اس بھیڑ کا حصہ تھے۔
اپنی ایف آئی آر میں ایس ایچ دولی چند پال نے الزام لگایا تھا کہ 24.02.2020 کی شام 4 بجے ایک فسادی ہجوم نے سی ون، گلی نمبر 1 مین روڈ، برج پوری میں واقع انل پیسٹری شاپ لوٹ لی گئی اور اس میں آگ لگا دی گئی، اس نے مزید الزام لگایا کہ اسے تقریباً 10 سے 12 لاکھ روپے کا مالی نقصان ہوا ہے۔