نارائن پور:چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ بستر ڈویژن کے نارائن پور ضلع میں کانگریس لیڈر وکرم بیس کا قتل کر دیا گیا ہے۔ نا معلوم ملزمین نے محلہ کے وسط میں کانگریس لیڈر پر گولی چلا دی۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔
یہ واقعہ پیر کی رات 10 بجے نارائن پور کے بکھروپارہ میں پیش آیا۔ بائک پر سوار کچھ لوگوں نے محلے کے وسط میں کانگریس لیڈر وکرم بیس پر ایک ایک کرکے تین گولیاں چلائیں۔ جس کی وجہ سے وکرم بیس شدید زخمی ہوگئے۔ بیس کو فوری طور پر ضلع اسپتال لایا گیا۔ جہاں ان کی موت ہو گئی۔