جے پور: این ڈی اے حکومت کی کابینہ میں محکموں کی تقسیم کے بعد، راجستھان کے سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اب بی جے پی کی حلیف جنتا دل (یو) اور تیلگو دیشم پارٹی کے سیاسی مستقبل کے بارے میں تشویش ظاہر کی ہے۔ گہلوت نے کہا کہ بی جے پی کی تاریخ علاقائی پارٹیوں کو ختم کرکے خود کو وسعت دینے کی رہی ہے۔ اب جنتا دل (یونائیٹڈ) اور تلگو دیشم پارٹی بی جے پی کا اگلا ہدف ہو سکتے ہیں۔
گہلوت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ باہر سے حمایت ملنی چاہیے تھی۔ اس سے کم از کم ان دونوں جماعتوں کی عزت و آبرو تو بچ جاتی۔ جے ڈی یو اور ٹی ڈی پی کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ بی جے پی کی علاقائی پارٹیوں کو ختم کرکے اپنی پارٹی کو وسعت دینے کی تاریخ رہی ہے۔ آندھرا پردیش میں وائی ایس آر کانگریس اور اڈیشہ میں بی جے ڈی اس کی تازہ مثالیں ہیں۔ این ڈی اے حکومت کے آغاز میں ٹی ڈی پی اور جے ڈی یو کو نظر انداز کرنے سے لگتا ہے کہ یہ دونوں پارٹیاں بی جے پی کا اگلا نشانہ بننے والی ہیں۔
- منی پور پر آر ایس ایس سربراہ کا بیان دیر سے آیا: