اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

رام للا کے جلوس کے دوران گلبرگہ میں دو مقامات پر کشیدگی - ممبئی میں کشیدگی کے واقعات

Clashes erupted in two areas of Kalaburagi city ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر کے دو علاقوں میں رام للا کے جلوس کے دوران کشیدگی کے واقعات پیش آئے ہیں جس کے دوران پتھراو بھی کیا گیا۔ ان علاقوں میں امتناعی حکم نافذ کردیا گیا۔

clashes erupted in two areas
clashes erupted in two areas

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2024, 7:02 AM IST

Updated : Jan 24, 2024, 11:04 AM IST

گلبرگہ: کرناٹک حکومت نے ایودھیا میں رام للا کے پران پرتسٹھا کی یاد میں نکالے گئے جلوس کے دوران کشدگی کے بعد منگل کو گلبرگہ ضلع کے واڑی میں امتناعی احکامات نافذ کر دیئے ہیں۔ پولیس نے کہاکہ ’’یہ صرف ایک گرما گرم بحث تھی جو جھگڑے میں بدل گئی۔‘‘ ہماری فورس نے جلد ہی صورتحال پر قابو پالیا۔ علاقے میں کوئی کشیدگی نہیں ہے، لیکن احتیاطی تدابیر کے طور پر چٹا پور تعلقہ کے واڑی علاقے میں امتناعی احکامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی رات دیر گئے پیش آیا اور حالات قابو میں ہیں۔ پولیس نے کہا کہ امتناعی احکامات 25 جنوری کی صبح 6 بجے تک نافذ رہیں گے اور کہا کہ وہ ملزمین کی شناخت اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وہیں دوسری جانب کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں فرقہ وارانہ واقعہ پیش آیا جس میں امبیڈکر کے مجسمے کو توڑنے کے بعد کشیدگی برقرار ہے۔ منگل کو امبیڈکر کے مجسمے کی توڑ پھوڑ کی گئی۔ ڈی کوتنورا میں امبیڈکر کے مجسمے کو چپلوں کے ہار پہنائے جانے کے بعد شہر میں تشدد پھوٹ پڑا، جس سے زبردست احتجاج شروع ہوا۔

مظاہرین نے ایک پٹرول بنک میں توڑ پھوڑ کی جو بی جے پی ایم ایل سی کی ملکیت ہے جبکہ جگتھ سرکل سے پتھراؤ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔ مظاہرین نے مبینہ طور پر دکانیں اور تجارتی ادارے بھی زبردستی بند کر دیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حالات قابو میں ہیں لیکن کشیدہ ہیں اور تھانہ بازار پولیس اسٹیشن میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری پی راجیو نے مطالبہ کیا ہے کہ مجسمہ کی توہین کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

راجیو نے کہا کہ "حکومت کو مجسموں کی بے حرمتی نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے۔ سری رام کے پوسٹر پھاڑنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس طرح کے واقعات سے کانگریس کا ذہن بے نقاب ہو جاتا ہے‘‘۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں لاء اینڈ آرڈر کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: میرا روڈ میں رام مندر جلوس کو لیکر دو فریقین میں تنازعہ، 5 گرفتار

واضح رہے کہ 22 جنوری کو رام للا کے جلوس کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں کشیدگی دیکھی گئی ہے۔ مہاراشٹر کے دار الحکومت ممبئی کے میرا روڈ علاقے میں بھی جلوس کے دوران تنازع پیدا ہوگیا۔ پتھراو کے واقعات بھی پیش آئے۔ اس معاملے میں پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

( آئی اے این ایس )

Last Updated : Jan 24, 2024, 11:04 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details