اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال میں وقف ترمیمی بل کے خلاف مہم زوروں پر - WAQF AMENDMENT Bill

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت تمام اضلاع میں وقف بل کے خلاف پڑے پیمانے پر مہم چلائی جا رہی ہے۔ جس میں مسلمان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ مزید جاننے کے لیے پڑھیے۔

Campaign against Waqf Amendment Bill in full swing in West Bengal
مغربی بنگال میں وقف ترمیمی بل کے خلاف مہم زوروں پر (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2024, 11:49 AM IST

Updated : Sep 13, 2024, 1:03 PM IST

کولکاتا: اکثریتی تجارتی علاقہ توپسیا میں واقع نوری محمدی جامع مسجد کے خطیب و امام مولانا محمد مشرف حسین کی قیادت میں وقف ترمیمی بل کے خلاف مہم زور و شور سے جاری ہے۔ مسلمان‌ وقف ترمیمی بل کے خلاف اپنی رائے کا اظہار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مغربی بنگال میں وقف ترمیمی بل کے خلاف مہم زوروں پر (ETV Bharat Urdu)

اس موقع پر خطیب و امام مولانا محمد مشرف حسین نے کہا کہ وقف ترمیمی بل کے خلاف لوگوں کو اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہیے تاکہ ہماری آواز حکومت تک واضح طور پر پہنچ سکے۔ اور حکومت کو معلوم چل سکے کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو وقف معاملے میں مداخلت کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے آبا و اجداد نے مسلمانوں کی فلاح وبہبود کے لیے جو املاک وقف کرکے گئے ہیں اس پر صرف اور صرف عام مسلمانوں کا ہی حق ہے۔ اس پر کسی کو قبضہ جمانے کا کوئی حق نہیں ہے۔

مولانا قمر الدین مصباحی نے کہا کہ مسلمانوں کو کثیر تعداد میں وقف ترمیمی بل کے خلاف اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہیے۔ مسلمانوں کو وقف املاک کو بچانے کے لیے اس مہم کا حصہ بننا چاہیے۔ وفف املاک کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انور نام کے ایک مقامی شخص کا کہنا ہے کہ وقف ترمیمی بل کسی بھی قیمت پر قبول نہیں ہے۔ مسلمانوں نے اس سلسلے میں اپنی رائے کا اظہار کرکے مرکزی حکومت اور اس سے متعلقہ کمیٹی کو بڑی تعداد میں جواب دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

وقف ترمیمی بل 2024: کرناٹک کے رہنماؤں نے مودی حکومت کے وقف ترمیمی بل کو مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیا - Waqf Amendment Bill


Last Updated : Sep 13, 2024, 1:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details