بنگلورو:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) امیدوار کے سدھاکر کے خلاف مبینہ طور رشوت اور رائے دہندگان پر ناجائز اثر و رسوخ کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور 4.8 کروڑ روپے کی نقد رقم بھی ضبط کی گئی ہے۔ حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کارروائی چکابلا پورہ کی فلائنگ اسکواڈ ٹیم (ایف ایس ٹی) نے انجام دی ہے۔
ریاست کرناٹک کے چیف الیکٹورل آفیسر نے جمعہ کے روز رقم ضبط کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’چکابلا پورہ کے ایف ایس ٹی نے 4.8 کروڑ روپے کی نقد رقم ضبط کی گئی ہے۔‘‘ چکابلا پورہ حلقے کی ریاستی نگرانی ٹیم نے بی جے پی کے امیدوار کے سدھاکر کے خلاف 25 اپریل کو مدنایکنہلی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر بھی درج کی ہے۔