اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی میں بڑا حادثہ: راجندر نگر انسٹی ٹیوٹ کے تہہ خانے میں بھرا پانی، تین طلبہ کی موت - Rajinder Nagar Waterlogging

دہلی میں ہفتہ کی رات ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ راجندر نگر میں کوچنگ سنٹر کے تہہ خانے میں سیلاب کی وجہ سے چار طلبہ پھنس گئے۔ ان میں سے تین کی موت ہو گئی ہے۔

Rajinder Nagar Waterlogging
دہلی میں بڑا حادثہ (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 28, 2024, 7:03 AM IST

نئی دہلی:دہلی کے اولڈ راجندر نگر علاقے میں ستپال بھاٹیہ مارگ، بڑا بازار مارگ پر واقع تہہ خانے میں بارش/نالے کا پانی بھرنے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ نالے کا پانی 'راوج آئی اے ایس اسٹڈی سینٹر' کے تہہ خانے میں داخل ہوگیا ہے جس میں کئی طلبہ پھنس گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس واقعے میں تین طلبہ کی موت ہوگئی۔

فائر بریگیڈ، مقامی پولیس انتظامیہ، ایمبولینس اور این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے اور امدادی کام جاری ہے۔ دوسری جانب دہلی پولیس کے سینٹرل ڈسٹرکٹ ڈی سی پی ایم ہرش وردھن کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن پورے زور و شور سے جاری ہے جس میں این ڈی آر ایف کے غوطہ خور بھی شامل ہیں۔

اس معاملے پر دہلی بی جے پی لیڈر اور سابق علاقائی کارپوریشن کونسلر راجیش بھاٹیہ کی طرف سے ایک ویڈیو بھی جاری کیا گیا ہے۔ اس میں عام آدمی پارٹی کے علاقائی ایم ایل اے درگیش پاٹھک پر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔ راجیش بھاٹیہ نے کہا ہے کہ وہ مسلسل علاقائی ایم ایل اے درگیش پاٹھک کے نوٹس میں لا رہے ہیں کہ اس سڑک پر پانی جمع ہونے کا سنگین مسئلہ ہے جس کی وجہ سے مستقبل میں کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ ان کی طرف سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

تین طلبہ کے ہلاک ہونے کا خدشہ

بی جے پی لیڈر اور کارپوریشن کے سابق کونسلر راجیش بھاٹیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں شبہ ہے کہ اس تہہ خانے میں ڈوبنے سے تین سے چار بچوں کی موت ہوئی ہے۔ تاہم ابھی تک اس سلسلے میں نہ تو پولس انتظامیہ، نہ فائر بریگیڈ اور نہ ہی این ڈی آر ایف وغیرہ کی طرف سے کسی قسم کی کوئی اطلاع سامنے آئی ہے۔ تمام ایجنسیاں تہہ خانے میں بھرے پانی کو نکالنے اور امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

بی جے پی لیڈر کی جانب سے ایک اور ویڈیو بھی جاری کیا گیا ہے جس میں وہ یہ دعویٰ بھی کررہے ہیں کہ راجندر نگر میں ایک المناک حادثہ پیش آیا ہے۔ لیکن ابھی تک پولیس انتظامیہ کی جانب سے ایسے کسی حادثے کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ راجندر نگر کے ستپال بھاٹیہ مارگ، بڑا بازار مارگ پر گزشتہ کئی دنوں سے پانی بھرنے کا مسئلہ برقرار ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے اس طرف کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

نیپال کے ہوائی اڈے پرطیارہ حادثہ کا شکار، 18 افراد ہلاک، پائلٹ کو زندہ بچا لیا گیا

اتراکھنڈ میں بڑا حادثہ، کیدارناتھ راستے پر پتھر گرنے سے تین یاتری ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details