اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بنگال اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج سے، ممتا حکومت انسداد عصمت ریزی بل پیش کرے گی - Bengal Assembly session - BENGAL ASSEMBLY SESSION

آر جی کار اسپتال میں ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت ریزی اور قتل کے معاملے میں ممتا حکومت کڑے قانون لانے کے حق میں ہے۔ ان سب کے درمیان انسداد عصمت ریزی قانون کو منظور کرنے کے لیے پیر سے مغربی بنگال اسمبلی کا دو روزہ خصوصی اجلاس شروع ہوگا۔

Bengal Assembly session from today
بنگال اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج سے (File Photo Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2024, 7:14 AM IST

کولکاتہ:ممتا حکومت کولکاتا کے آر جی کار اسپتال اور میڈیکل کالج میں ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت ریزی اور قتل کے معاملے کو لے کر سخت اقدام کرنے کو تیار ہے۔ ریاستی حکومت کے خلاف مسلسل احتجاج جاری ہے۔ ان سب کے درمیان ریاستی حکومت نے پیر کو بنگال اسمبلی کا دو روزہ خصوصی اجلاس بلایا ہے۔

اس خصوصی اجلاس کے دوران ایک بل پیش کیا جائے گا جس میں 10 دن کے اندر ریپ کے مجرموں کو سزائے موت یقینی بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق خصوصی اجلاس پیر کو شروع ہوگا اور مجوزہ بل منگل کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ اہم اپوزیشن پارٹی بی جے پی اسمبلی میں ممتا کے اس قدم کی حمایت کرے گی۔

  • بی جے پی نے کہا- بل کی حمایت کریں گے:

بی جے پی نے کہا کہ بی جے پی ایم ایل اے مغربی بنگال حکومت کے عصمت ریزی کے خلاف بل کی حمایت کریں گے۔ پیر کا اجلاس تعزیت کے بعد اختتام پذیر ہوگا۔ بی جے پی کے ریاستی سربراہ سکانت مجوم دار نے اتوار کو کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ بی جے پی کے ممبران ریاستی اسمبلی میں ممتا بنرجی کے بل کی حمایت کریں گے۔ مجوم دار نے کہا کہ وہ ممتا کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے اسمبلی کے اندر احتجاج جاری رکھیں گے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کو ترنمول چھاترا پریشد کے یوم تاسیس پر اعلان کیا تھا کہ اگلے ہفتے بنگال اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلا کر اس بل کو منظور کیا جائے گا۔ چیف منسٹر کے اعلان کے چند گھنٹے بعد شام کو ریاستی سکریٹریٹ نوانا میں ریاستی کابینہ کی میٹنگ ہوئی اور اسمبلی کا خصوصی اجلاس منعقد کرنے کی منظوری دی گئی۔

  • ممتا نے کیا تھا اعلان:

کچھ دن قبل مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ ممتا بنرجی نے اپنی پارٹی کے اسٹوڈنٹ ونگ کے یوم تاسیس کو کولکاتہ کی عصمت ریزی اور قتل کا شکار ہونے والے کو وقف کیا تھا۔ ترنمول چھاترا پریشد ٹی ایم سی کا طلبہ ونگ ہے۔

ٹی ایم سی پی کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خطاب میں ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت عصمت ریزی کے خلاف قانون بنائے گی، تاکہ ایسے معاملات میں ملزمان کو سزائے موت دی جائے۔ کولکاتہ عصمت ریزی-قتل کیس کے خلاف بلائے گئے 'بنگال بند' پر بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھگوا پارٹی متاثرہ کے لیے انصاف نہیں چاہتی بلکہ صرف بنگال کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام گروپوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ 31 اگست کو کولکاتہ واقعے کے ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کریں اور خواتین یکم ستمبر کو عصمت ریزی کے ملزمان کو موت کی سزا دینے کے قانون میں تبدیلی کا مطالبہ کریں۔

  • بی جے پی استعفیٰ مانگ رہی:

بی جے پی کولکاتہ واقعہ کو لے کر ممتا بنرجی سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اس کے جواب میں ٹی ایم سی سربراہ نے کہا کہ کیا اترپردیش، مدھیہ پردیش اور منی پور کے وزرائے اعلیٰ نے اپنی ریاستوں میں خواتین کے خلاف جرائم پر استعفیٰ دے دیا ہے؟ بی جے پی کے حملے پر جوابی حملہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کولکاتہ واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کی پیشرفت پر سوال اٹھایا اور پوچھا کہ انصاف کہاں ہے؟

انہوں نے کہا کہ میں نے اس کیس کو حل کرنے کے لیے پانچ دن کا وقت مانگا تھا۔ لیکن کیس سی بی آئی کو بھیج دیا گیا۔ وہ انصاف نہیں چاہتے بلکہ تاخیر چاہتے ہیں۔ سی بی آئی کو تحقیقات شروع ہوئے 16 دن ہوچکے ہیں لیکن انصاف کہاں ہے؟

یہ بھی پڑھیں:

کولکاتہ ریپ کیس پر گنگولی کے بعد اب ان کرکٹروں نے بھی غصے کا اظہار کیا

کولکاتہ لیڈی ڈاکٹر عصمت ریزی اور قتل کیس، کیا ہے پورا معاملہ، اب تک کیا کیا ہوا؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details