گوہاٹی: وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے پیر کو کہا کہ آسام حکومت تعدد ازدواج پر پابندی لگانے اور ریاست میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے نفاذ کے لیے ایک مضبوط قانون سازی کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ سرما نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اگرچہ آسام حکومت اصل میں تعدد ازدواج کو غیر قانونی قرار دینے والا بل پیش کرنے جا رہی تھی، لیکن اب اتراکھنڈ کی جانب سے اسی موضوع پر قانون سازی لانے کے بعد وہ اس معاملے کو یکساں سول کوڈ کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ "تعدد ازدواج بل اور یو سی سی دونوں پر ہفتہ کو آسام کابینہ نے بحث کی۔ ہم تعدد ازدواج پر پابندی کے قانون کو نافذ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ تاہم اتراکھنڈ نے حال ہی میں یو سی سی بل کو منظوری دی ہے۔ ہم فی الحال ایک مضبوط قانون سازی کے لیے ان دونوں خدشات کو ہم آہنگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں"۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماہرین کی ایک کمیٹی اس بات کا جائزہ لے گی کہ تعدد ازدواج اور یو سی سی کو ایک ہی قانون میں کیسے شامل کیا جا سکتا ہے۔ اتراکھنڈ اسمبلی سے منظور شدہ یو سی سی بل میں تعدد ازدواج پر پابندی عائد ہے اور اسے شہری خلاف ورزی قرار دیتا ہے۔
مزید پڑھیں:آسام میں تعدّدِ ازدواج کے خلاف بل پیش کرنے کا وزیراعلی کا اعلان