اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اسد الدین اویسی نے حیدرآباد پارلیمانی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا - Asaduddin Owaisi files nomination

صدر مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے تاریخی مکہ مسجد سے بعد نماز جمعہ جلوس کے ساتھ حلقہ حیدرآباد سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

ASADUDDIN OWAISI FILES NOMINATION
اسد الدین اویسی نے حیدرآباد پارلیمانی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 19, 2024, 8:10 PM IST

اسد الدین اویسی نے حیدرآباد پارلیمانی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

حیدرآباد: لوک سبھا انتخابات نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد صدر مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی نے تاریخی مکہ مسجد سے بعد نماز جمعہ جلوس کے ساتھ حلقہ حیدرآباد سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر مجلس اتحاد المسلمین کے معتمد عمومی سید احمد پاشا قادری، اسد الدین اویسی کے فرزند سلطان صلاح الدین اویسی موجود تھے۔

مکہ مسجد جلوس میں قائد اکبر الدین اویسی، ارکان اسمبلی احمد بلال، میر زلفقار، کوثر محی الدین، جعفر حسن معراج، محمد مبین، سابقہ رکن اسمبلی ممتاز احمد خان صدور معتمدین و دیگر محبان مجلس اس جلوس میں شریک رہیں۔

واضح رہے کہ اسد الدین اویسی پچھلے 20 سال سے حیدرآباد رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلے میں ریاست تلنگانہ میں ووٹنگ ہوگی۔ اس بار اسد الدین اویسی کے مد مقابل بی جے پی نے مادھوی لتا کو امیدوار بنایا ہے۔

غور طلب ہو کہ حلقہ پارلیمنٹ حیدرآباد کی بی جے پی امیدوارہ مادھوی لتا کی جانب سے کی گئی حرکت پر اسد الدین اویسی نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔ اویسی نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کی جا رہی ہے، مساجد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن خاموش ہے۔ مسجد کے سامنے ایسی حرکت نازیبا ہے، جس سے حیدرآباد کا امن خراب ہونے کے امکانات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ رام نومی جلوس کے موقع پر مادھوی لتا نے مسجد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ہاتھوں سے تیرکمان کا اشارہ کیا تھا۔ صدر مجلس نے کہا کہ بی جے پی اپنے سیاسی فائدے کے لیے اس طرح کی حرکتیں کررہی ہیں اور تلنگانہ و حیدرآباد کے امن کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details