اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مدارس کا بجٹ جوں کا توں صرف ایک لاکھ روپے برقرار! جانیں۔۔ اقلیتی امور کی وزارت کو کیا ملا؟ - BUDGET 2025 26

بجٹ میں مدارس کو نظر انداز کر دیا گیا۔ کیا یہ بجٹ مدارس سے متعلق مودی حکومت کے ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے؟

مدارس کا بجٹ جوں کا توں صرف ایک لاکھ روپے برقرار! جانیں۔۔ اقلیتی امور کی وزارت کو کیا ملا؟
مدارس کا بجٹ جوں کا توں صرف ایک لاکھ روپے برقرار! جانیں۔۔ اقلیتی امور کی وزارت کو کیا ملا؟ (Etv Bharat)

By PTI

Published : Feb 2, 2025, 9:02 AM IST

نئی دہلی: اس سال مرکزی بجٹ میں اقلیتی امور کی وزارت کے لیے کل 3,350 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جو کہ پچھلے مالی سال کے بجٹ تخمینہ سے تقریباً 166 کروڑ روپے زیادہ اور 2024-25 کے نظرثانی شدہ تخمینہ سے 1,481 کروڑ روپے زیادہ ہیں۔

پچھلے بجٹ میں وزارت اقلیتی امور کے لیے 3,183.24 کروڑ روپے کا بجٹ تخمینہ تھا، حالانکہ نظر ثانی شدہ تخمینہ 1,868.18 کروڑ روپے تھا۔

اس بار، وزیر خزانہ سیتا رمن کی طرف سے مختص کردہ رقم میں، اقلیتی کمیونٹیز کے طلباء کو تعلیمی طور پر بااختیار بنانے کے لیے 678.03 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔

وزارت کے تحت بڑی اسکیموں اور پروجیکٹوں کے لیے کل 1,237.32 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مدارس پوری طرح سے نظر انداز:

مرکزی بجٹ میں مدارس کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ 2014 سے مدارس کی تعلیمی ترقی کے لیے مختص کئے جانے والے بجٹ میں بتدریج کمی کی گئی ہے۔ 2025-26 کے بجٹ میں تو مدارس کے لیے نہ کے برابر بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ مدارس کی تعلیمی اسکیموں کے لیے 2024-25 میں دو کروڑ مختص کیے گیے پھر اسے بدل کر ایک لاکھ کر دیا گیا اور 2025-26 میں ایک لاکھ روپے ہی رکھا گیا۔

اقلیتی طلباء کے ساتھ نا انصافی؟

اقلیتوں کی ترقی کے لیے ریاستوں کو دی جانے والی امداد میں تقریباً 1,000 کروڑ روپئے کا اضافہ کیا گیا ہے، جسے 2024-25 میں 527.12 کروڑ سے بڑھا کر 2025-26 میں 1,518.31 کروڑ کر دیا گیا تھا لیکن بجٹ کا تخمینہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دی جانے والی امداد میں حکومتوں کو 30.06 کروڑ روپے سے کم کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ، اقلیتوں کی ایجوکیشن بجٹ میں تیزی سے کمی آئی ہے کیونکہ اس سال کا بجٹ 678.03 کروڑ ہے جو پچھلے سال یہ بجٹ 1,575.72 کروڑ تھا۔ پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپس، مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ (ایم اے ایف)، مفت کوچنگ اور تعلیمی قرض پر سود پر سبسڈی جیسی اسکیمیں اقلیتوں کو مکمل تعلیمی بااختیار بنانے کے تحت آتی ہیں۔ ان اسکیموں کا نظرثانی شدہ بجٹ 2024-25 میں 517.72 کروڑ رہا۔

مرکزی حکومت نے سینٹرل سیکٹر کی اسکیموں اور پروجیکٹوں کے فنڈز میں بھی کٹوتی کی ہے جس میں تعلیمی ترقی، ہنر مندی کی ترقی اور ذریعہ معاش، اقلیتوں کے لیے خصوصی پروگرام اور وزیر اعظم وراثت کا سموردھن (PM-VIKAS) اسکیم شامل ہیں۔ 2024-25 میں، اس کے لیے بجٹ 2,120.72 کروڑ تھا، جسے 2025-26 میں کم کر کے 1,237.32 کروڑ روپے کر دیا گیا۔ مالی سال 2024-25 میں ان اسکیموں کا نظرثانی شدہ بجٹ 770 کروڑ روپے تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details