اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایئر انڈیا اور انڈیگو کے تین طیاروں کو بم کی دھمکی، ایمرجنسی لینڈنگ

آج صبح ایئر انڈیا اور انڈیگو کے طیاروں کو بم کی دھمکی ملی۔ دھمکی کے پیش ایئر انڈیا کے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔

ایئر انڈیا اور انڈیگو کے تین طیاروں کو بم کی دھمکی
ایئر انڈیا اور انڈیگو کے تین طیاروں کو بم کی دھمکی (ANI/ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 14, 2024, 2:10 PM IST

نئی دہلی:ممبئی ہوائی اڈے سے مشرق وسطی کے دو مختلف مقامات کے لئے پرواز کرنے والی انڈیگو کی دو پروازوں میں پیر کی صبح بم کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔ اس سے کچھ دیر پہلے ایئر انڈیا کی ممبئی سے نیویارک جانے والے طیارے کو اسی طرح کی دھمکی ملنے کے بعد اسے دہلی کی طرف واپس موڑ کر ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔

وہیں حفاظتی اقدامات کے تحت انڈیگو کے دونوں طیاروں کو بھی الگ الگ مقامات پر لے جایا گیا۔ این آئی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حکام کو ممبئی سے مسقط جانے والی انڈیگو کی پرواز 6E 1275 اور ممبئی سے جدہ جانے والے طیارے 6E 56 میں بم رکھنے کی دھمکی ملی۔ انڈیگو کے ترجمان نے بتایا کہ 'پروٹوکول کے مطابق، طیارے کو الگ تھلگ جگہ پر منتقل کر دیا گیا تھا اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کے تحت فوری طور پر لازمی سیکیورٹی چیک شروع کیے گئے۔ طیارے میں سوار مسافروں کو ریفریشمنٹ اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں۔''

آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل ممبئی سے نیویارک جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں بم کی دھمکی ملی تھی۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر طیارے کو دہلی ایئرپورٹ کی طرف واپس موڑ دیا گیا۔ دہلی ایئرپورٹ پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت اتار لیا گیا۔ یہاں ضروری حفاظتی اقدامات کا یقینی بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا کا طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا، تمام 140 مسافر محفوظ

ایئر انڈیا طیارہ کی ایمرجنسی لیڈنگ، دہلی کے وسنت وہار میں آسمان سے دھات کے ٹکڑے گرنے کی شکایت

ایئر لائن کے ترجمان نے بتایا کہ ''جان ایف. کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے والے اس طیارے کو سیکیورٹی خطرات کے بعد دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔ دہلی میں تمام مسافروں کو بحفاظت اتار کر ایئرپورٹ ٹرمینل لے جایا گیا۔ مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام معیاری حفاظتی پروٹوکول پر عمل کیا گیا۔''

ABOUT THE AUTHOR

...view details