نئی دہلی: اسرائیل اور غزہ کے درمیان جاری جنگ کے درمیان، تل ابیب میں بھارتی سفارت خانے نے منگل کو اسرائیل میں بھارتی شہریوں کے لیے ایک سکیورٹی ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں اسرائیل کے سرحدی علاقوں میں کام کرنے والے اپنے شہریوں سے موجودہ حالات کے پیش نظر ملک کے اندر محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔
بھارتی سفارت خانہ نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ "موجودہ سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر اسرائیل میں تمام بھارتی شہریوں اور خاص طور پر وہ شہری جو شمالی اور جنوب میں سرحدی علاقوں میں کام کرتے ہیں یا ان کا دورہ کرتے ہیں، انہیں اسرائیل کے اندر محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ سفارت خانہ اسرائیل کے ساتھ رابطے میں ہے۔ اسرائیلی حکام ہمارے تمام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔