اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عام آدمی پارٹی پنجاب میں کانگریس کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی، مان - پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان

AAP will not ally with Congress کانگریس کے ساتھ اپنی پارٹی کے اتحاد سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مان نے کہا کہ وہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ پنجاب ملک میں ایک ہیرو کے طور پر ابھرے گا اور لوک سبھا انتخابات میں تمام 13 سیٹیں جیت لے گی۔

مان
مان

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2024, 8:48 PM IST

چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان نے بدھ کو کہا کہ ان کی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) پنجاب میں آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے اس دعوے کو بھی دہرایا کہ پارٹی تمام 13 سیٹیں جیت لے گی۔ مان کے بیان سے پہلے بدھ کو ہی مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ ممتا بنرجی نے بھی اعلان کیا کہ ان کی پارٹی پارلیمانی انتخابات میں مغربی بنگال میں کانگریس کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔

عام آدمی پارٹی 'انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس' (انڈیا) کا حصہ ہے، جس میں کانگریس، ٹی ایم سی، مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی-ایم) کی قیادت میں بائیں محاذ اور دیگر جماعتیں شامل ہیں۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے یہ بیان ایسے وقت دیا ہے جب عام انتخابات کے لیے دہلی، پنجاب، ہریانہ، گوا اور گجرات میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

کانگریس کے ساتھ اپنی پارٹی کے اتحاد سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مان نے کہا کہ وہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ 'پنجاب ملک میں ایک ہیرو کے طور پر ابھرے گا اور لوک سبھا انتخابات میں تمام 13 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔' یہ پوچھے جانے پر کہ کیا یہ واضح ہے کہ عام آدمی پارٹی کانگریس کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں کرے گی۔ اس سوال پر مان نے کہا، 'ہم کانگریس کے ساتھ نہیں جائیں گے۔' انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی تمام 13 لوک سبھا سیٹوں کے لیے عام آدمی پارٹی کے ممکنہ امیدواروں پر پہلے ہی بات چیت ہو چکی ہے اور 40 ممکنہ امیدواروں کے نام سامنے آ چکے ہیں۔

مان نے کابینہ کی میٹنگ کی صدارت کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا، 'ہر لوک سبھا حلقہ میں تین سے چار ممکنہ امیدوار ہیں۔ ایک سروے کیا جائے گا اور ہم نے جیتنے کی اہلیت کو امیدوار کھڑا کرنے کا معیار مقرر کیا ہے۔ مان اور آپ کے کئی لیڈر لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے ساتھ کسی بھی معاہدے کی مخالفت کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details