اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی کے علی پور مارکیٹ میں بھیانک آتشزدگی، 11 افراد ہلاک، چار لوگ زخمی - آگ

شمالی ضلع کے علی پور علاقے کے بازار میں شام پانچ بجے آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے 11 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جب کہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By PTI

Published : Feb 16, 2024, 6:40 AM IST

Updated : Feb 16, 2024, 8:16 AM IST

نئی دہلی: علی پور علاقے کے بازار میں شام پانچ بجے کے قریب بھیانک آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر میں آگ نے بڑی شکل اختیار کر لی۔ آگ میں جھلسنے سے 11 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ حادثے میں مزید کچھ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ معلومات کے مطابق فائر بریگیڈ کو شام پانچ بجے آگ لگنے کی اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملنے پر تقریباً 22 گاڑیاں پہنچیں اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے تین افراد کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال پہنچایا، ڈاکٹر نے تینوں کو مردہ قرار دے دیا۔

جانکاری کے مطابق علاقے میں ایک کیمیکل فیکٹری چل رہی تھی۔ آگ پہلے اس فیکٹری میں لگی اور پھر آس پاس کی دکانوں میں بھی پھیل گئی۔ کیمیکل کی وجہ سے آگ اتنی تیزی سے پھیل گئی کہ کسی کو کچھ سمجھ نہیں آیا اور پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

آس پاس کے لوگوں نے محکمہ فائر بریگیڈ کو آگ لگنے کی اطلاع دی۔ ابتدائی طور پر تین فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے۔ لیکن آگ تیزی سے بڑھتے دیکھ کر 22 فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے اور کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے احتیاط کے طور پر قریبی فیکٹری کو خالی کرا لیا ہے۔ فی الحال آگ لگنے کی وجہ واضح طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔

اس سے پہلے دہلی کے نریلا انڈسٹریل ایریا میں پلاسٹک کا سامان بنانے والی فیکٹری میں زبردست آگ لگ گئی تھی۔ کچھ ہی دیر میں آگ نے فیکٹری کی پہلی اور دوسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس وقت فیکٹری میں آگ لگی اس وقت کچھ مزدور اندر کام کر رہے تھے۔ لیکن بروقت ایک دوسرے کی مدد سے تمام کارکن باہر نکل آئے۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Feb 16, 2024, 8:16 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details