اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حج 2024 کے فہرستِ منتظرین میں 3348 عازمین کو اور ملی منظوری - Hajj 2024 - HAJJ 2024

حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت 2024 میں حج پر جانے کا انتظار کر رہے تقریباً 34000 ہزار عازمین میں 3348 عازمین کو دوسری فہرست میں منظوری مل گئی ہے۔

Hajj 2024
حج 2024 کے فہرستِ منتظرین میں 3348 عازمین کو اور ملی منظوری

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 7, 2024, 12:54 PM IST

نئی دہلی:حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت 2024 میں حج پر جانے کا انتظار کر رہے تقریباً 34000 ہزار عازمین میں 3348 عازمین کو دوسری فہرست میں منظوری مل گئی ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی نے بتایا قرعہ میں منتخب عازمین کے ذریعہ مختلف ریاستوں سے منسوخ کرائی گئی نشستوں کو پُر کرنے لیے دوسری انتظاریہ فہرست کو منظوری دے دی گئی ہے۔

جس میں چھتیس گڑھ کے 36، دہلی کے 172 گجرات کے 393 کرناٹک کے 583 کیرالا کے 462 مدھیہ پردیش کے 175 مہاراشٹرا کے 863 منی پور کے 13 تمل ناڈو کے 230، تلنگانہ کے 408 اور اتراکھنڈ کے 13 عازمین حج کا انتظار ختم ہوا اور انھیں حج 2024 کے رہنما اصولوں کے تحت منظوری مل گئی۔

آفاقی نے مزید بتایا کہ ویٹ لسٹ سے منظور شدہ عازمین حج اخراجات کی پہلی قسط اور دوسری قسط کی کُل رقم -/2,51,800 ہے۔ ایسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) یا یونین بینک آف انڈیا ( یو بی آئی) کی کسی بھی شاخ میں 15 اپریل 2024 کو یا اس سے پہلے حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاونٹ میں جمع کرا دیں۔

جبکہ اصل انٹرنیشنل پاسپورٹ (مشین ریڈ ایبل)، حج درخواست فارم، رقم جمع کی ہوئی پے ان سلپ/ آن لائن رسید کی کاپی، میڈیکل اسکریننگ اور فٹنس سرٹیفکیٹ، حلف نامہ / عہد نامہ و دیگر مطلوبہ کاغذات اپنی متعلقہ صوبائی حج کمیٹی میں مقرہ تاریخ یا اس سے قبل جمع کرا دیں۔

یہ بھی پڑھیں:حج 2024 کی دوسری قسط جمع کرانے میں چوتھی بار توسیع، اب 28 مارچ تک جمع کراسکتے ہیں

ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی آئی آر ایس، سی ای او حج کمیٹی آف انڈیا نے عازمینِ سے اپیل کی کہ کسی بھی معلومات کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا یا ریاستی حج کمیٹیوں کے دفاتر پر رابط کر یں۔ کسی پروپگنڈے اور افواہ کا شکار نہ ہوں۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details