اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 95 سیٹوں کے لیے ایک ہزار 351 امیدوار: الیکشن کمیشن - LOK SABHA ELECTION 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

انتخابات کے تیسرے مرحلے میں گجرات کی 26 پارلیمانی نشستوں کے لیے کل 658 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے، اس کے بعد مہاراشٹر کی 11 نشستوں کے لیے 519، کرناٹک کی 14 نشستوں کے لیے 503، چھتیس گڑھ کی سات نشستوں کے لیے 319 اور اتر پردیش کی 10 نشستوں کے لیے 271 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔

لوک سبھا انتخابات
لوک سبھا انتخابات

By UNI (United News of India)

Published : Apr 23, 2024, 8:19 PM IST

Updated : Apr 23, 2024, 9:01 PM IST

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 95 سیٹوں کے لیے ایک ہزار 351 امیدوار میدان میں ہیں۔

تیسرے مرحلے میں ان سیٹوں پر 7 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے منگل کو ایک ریلیز میں کہا کہ پیر کو انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد کل 1,351 امیدوار رہ گئے ہیں۔ کمیشن نے کہا ہے کہ ان میں مدھیہ پردیش کے بیتول (ایس سی) علاقے سے آٹھ امیدواروں کے نام شامل ہیں اور گجرات کے سورت حلقے سے ایک امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوا ہے۔

واضح رہے کہ بیتول حلقہ انتخاب کا عمل دوسرے مرحلے میں منعقد ہونا تھا۔ بیتول میں بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار اشوک بھالاوی کی موت کی وجہ سے انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

نام واپس لینے کے بعد گجرات کی 26 سیٹوں پر 266، مہاراشٹر کی 11 سیٹوں پر 258، کرناٹک کی 14 سیٹوں پر 227، چھتیس گڑھ کی سات سیٹوں پر 168، مدھیہ پردیش کی نو سیٹوں پر 127، اتر پردیش کی 10 سیٹوں پر 100 امیدوار، مغربی بنگال کی چار سیٹوں پر 57، بہار کی پانچ سیٹوں پر 54، آسام کی چار سیٹوں پر 47، جموں و کشمیر کی ایک سیٹ پر 20، گوا کی دو سیٹوں پر 16، دادر نگر حویلی اور دمن اور دیو کی دو سیٹوں پر 12 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔

بیتول سمیت 95 حلقوں کے انتخابات کے لیے کل دو ہزار 963 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے۔ اس مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 اپریل تھی اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد 1563 کاغذات نامزدگی درست پائے گئے۔

انتخابات کے تیسرے مرحلے میں گجرات کی 26 پارلیمانی نشستوں کے لیے کل 658 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے، اس کے بعد مہاراشٹر کی 11 نشستوں کے لیے 519، کرناٹک کی 14 نشستوں کے لیے 503، چھتیس گڑھ کی سات نشستوں کے لیے 319 اور اتر پردیش کی 10 نشستوں کے لیے 271 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔

لوک سبھا کی کل 543 سیٹوں کے لیے سات مرحلوں میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 88 نشستوں کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں کل 1210 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سے زیادہ سے زیادہ 500 کیرالہ کی 20 سیٹوں کے لیے قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

یواین آئی۔

Last Updated : Apr 23, 2024, 9:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details