اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 20, 2024, 3:48 PM IST

ETV Bharat / bharat

لوک سبھا انتخابات کے لئے آخری دن 13 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے - Lok Sabha Election 2024

کرناٹک کے شہر بیدر میں عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی کل آخری تاریخ تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 اپریل کو ہونا ہے۔ کمشنر کے دفتر نے ایک ریلیز میں کہا کہ 22 اپریل کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری دن ہے۔ کل ملاکر 34 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کئے ہیں۔

nomination paper submitted in Bidar
nomination paper submitted in Bidar

بیدر: عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا کل آخری دن تھا بیدرلوک سبھا عام انتخابی حلقہ سے 19 تاریخ کو 13 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ جن امیدواروں نے اپنا پرچہ داخل کیا ان میں جئے راج، عبدالرزاق۔ ڈاکٹر مہیش کمار، پربھاکر راؤ، کللنگا، گوتم مور، پرمیشور پاٹل، گوپال ماروتی، رام ولاس اور بسپا رامپورے ،شیوراج، لکشمی پترا ودیگر نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔


کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لیے 19 اپریل آخری دن تھا۔ آخری دن 13 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔
22 کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری دن ہے۔


ضلع کمشنر کے دفتر نے ایک ریلیز میں کہا کہ 12 اپریل سے 19 اپریل تک 34 امیدواروں نے کل 41 کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں 16 اپریل کو 7 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ بی جے پی اور کانگرس پارٹی کے امیدواروں کی جانب سے ایک سے زائد پرچہ داخل کیا گیا۔


19 اپریل کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 اپریل کو ہونا ہے۔ کمشنر کے دفتر نے ایک ریلیز میں کہا کہ 22 اپریل کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری دن ہے۔


اس انتخابات میں کانگرس پارٹی کے علاوہ بی جے پی، بہوجن سماج پارٹی کے علاوہ دیگر چھوٹی چھوٹی پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کو ملاکر کل 34 امیدواروں نےحصہ لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details