ETV Bharat / sukhibhava

World Vegan Day 2022 سبزی خوروں کا عالمی دن ہر سال یکم نومبر کو منایا جاتا ہے

author img

By

Published : Nov 1, 2022, 6:00 AM IST

ویگن کا عالمی دن(سبزی خوروں کا عالمی دن) ہر سال یکم نومبر کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد ویگنزم طرز زندگی اور سبزیوں کو بطور غذا استعمال کرنے کے فوائد کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔ World Vegan Day Every year celebrated on November 1

ویگن کا عالمی دن ہر سال یکم نومبر کو منایا جاتا ہے

ویگن کا عالمی دن ہر سال یکم نومبر کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد ویگنزم طرز زندگی اور ویگن غذا اور اس کے فوائد کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔ World Vegan Day Every year celebrated on November 1

ورلڈ ویگن ڈے، ویگن طرز زندگی پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔

یوں تو نا صرف ہمارے ملک بلکہ بیرون ممالگ میں بھی مذہبی یا دیگر وجوہات کی بنا پر کئی کمیونٹیز اور اداروں کی طرف سے سبزی خوری کی پیروی کی جاتی ہے۔ لیکن سبزی خور کی ایک قسم ایسی بھی ہے جس میں جانوروں سے حاصل کی جانے والی خوراک کو قبول نہیں کیا جاتا۔ یہ صرف ایک غذا کا انداز نہیں ہے بلکہ اسے ایک طرز زندگی بھی سمجھا جاتا ہے جسے ویگنزم کہا جاتا ہے۔

دنیا بھر کے لوگوں کو جانوروں پر مبنی مصنوعات کے بجائے پودوں پر مبنی غذا کی طرف راغب کرنے اور ویگنزم طرز زندگی کے بارے میں بیداری پھیلانے اور عام غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ترغیب دینے کے مقصد سے ہر سال یکم نومبر کو دنیا بھر میں ویگن کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ نومبر ماہ کو ورلڈ ویگن ماہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ World Vegan Day Every year celebrated on November 1

ورلڈ ویگن ڈے کی تاریخ اور مقصد

ویگن کا عالمی دن پہلی بار یکم نومبر 1994 کو یو کے ویگن سوسائٹی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر منایا گیا تھا۔ اس دوران یو کے ویگن سوسائٹی کے صدر نے ہر سال یکم نومبر کو ورلڈ ویگن ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہر سال یکم نومبر کو ورلڈ ویگن ڈے اور نومبر کے مہینے کو ورلڈ ویگن کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یوکے ویگن سوسائٹی کا قیام نومبر 1944 میں ہوا تھا۔

جو لوگ ویگنزم کی پیروی کرتے ہیں ان کا ماننا ہے کہ ویگن طرز زندگی جانوروں کے ساتھ ظلم کو کم کرنے کے علاوہ صحت اور ماحول دونوں کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔ یہ تو سب کو معلوم ہے کہ درختوں اور پودوں سے حاصل ہونے والی خوراک صحت کے لیے زیادہ مفید ہے اور کئی طرح کی بیماریوں سے بھی بچاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس طرز زندگی پر عمل کرنے سے گوشت کے استعمال سے ہونے والی بیماریوں کا خدشہ کم ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جانوروں کی بہت سی نایاب نسلوں کو معدوم ہونے سے بھی بچایا جاسکتا ہے۔

ورلڈ ویگن ماہ

ورلڈ ویگن ڈے صرف ایک تقریب نہیں ہے بلکہ یہ ایک ماہ طویل تقریب کا آغاز بھی ہے۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والی اس تقریب میں نہ صرف ادارہ جاتی بلکہ اجتماعی اور انفرادی سطح پر بھی کئی طرح کے تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ویگن سوسائٹی اس مہینے کو "ویگن تحریک پر روشنی ڈالنے کے کے طور پر مناتی ہے۔ دوسری جانب فارم اینیمل رائٹس موومنٹ سے وابستہ لوگ اس ماہ کو "جانوروں کے لیے ہمدردی اور سمجھ بوجھ کا مہینہ" کہتے ہیں۔

ویگن غذا کیا ہے؟

ویگن ایک سبزی خور غذا ہے جس میں دودھ، انڈہ، گوشت، پنیر یا جانوروں کا مکھن یا ان سے اخذ کردہ کوئی بھی مصنوعات شامل نہیں ہیں۔ اس خوراک میں صرف سبزیاں، پھل، اناج، بیج اور خشک میوہ جات شامل ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ایسی سبزی خور ڈائیٹ کے بہت سے فوائد ہیں، اس خوراک میں اینٹی آکسیڈنٹس بڑے مقدار میں پائے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے مکمل طور پر کولیسٹرول بچا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ بہت سی بیماریوں اور جسمانی حالتوں میں بھی آرام ملتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.