ETV Bharat / sukhibhava

World Mental Health Day 2023 آج منایا جارہا ہے ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے - ذہنی صحت بھی ایک بڑی وجہ ہے

ذہنی صحت، صحت کا ایک لازمی حصہ ہے۔ کئی وجوہات کی بنا پر یہ مسئلہ عالمی سطح پر سنگین نوعیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ بھارت کی بات کریں تو ہر سال لاکھوں لوگ مختلف وجوہات کی وجہ سے خودکشی کرتے ہیں۔ ان میں ذہنی صحت بھی ایک بڑی وجہ ہے۔ ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے منانے کا مقصد لوگوں کو ذہنی صحت کی ضرورت، دماغی امراض کے نقصانات اور اس سے بچاؤ کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔World Federation Of Mental Health-WFMH,World Health Organization

World Mental Health Day 2023
World Mental Health Day 2023
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 8:06 AM IST

Updated : Oct 10, 2023, 11:33 AM IST

حیدرآباد: دنیا کے تمام ممالک ذہنی صحت کے چیلنجوں سے پریشان ہیں۔ ورلڈ فیڈریشن فار مینٹل ہیلتھ کے مطابق، دنیا بھر میں تقریباً 100 کروڑ (ایک ارب) لوگ ذہنی امراض کا شکار ہیں۔ یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ معیاری ذہنی صحت کی کمی کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ خودکشی کر لیتے ہیں۔آج یعنی 10 اکتوبر کو دنیا بھر میں ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے منایا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو ذہنی صحت کی ضرورت، دماغی امراض کے نقصانات اور اس سے بچاؤ کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے 2023 کی تھیم

ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے 2023 کے لیے تھیم ' مینٹل ہیلتھ اذ اے یونیورسل ہیومن رائٹ ' رکھی گئی ہے۔ اس تھیم کے انتخاب کا فیصلہ عالمی سطح پر ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا ہے۔ اوپن ووٹنگ کے علاوہ اس میں ورلڈ فیڈریشن فار مینٹل ہیلتھ (WFMH) کے اراکین، دماغی صحت کے شعبے میں کام کرنے والی ایجنسیوں، سماجی تنظیموں اور دیگر جماعتوں نے حصہ لیا۔

  • 'मन' तंदूरस्त तो 'तन' तंदूरस्त

    On #WorldMentalHealthDay, let's pledge to support those suffering from mental health issues.

    I appeal to people in need to come forward & seek help without any hesitation. We are here for you! pic.twitter.com/W5aHuKxBae

    — Dr Mansukh Mandaviya (@mansukhmandviya) October 10, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ورلڈ فیڈریشن فار مینٹل ہیلتھ 75 ویں سالگرہ منا رہی ہے

ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے 2023 کئی وجوہات کی بنا پر اہم ہے۔ ان میں سب سے نمایاں عالمی سطح پر ذہنی صحت کے لیے کام کرنے والی تنظیم ورلڈ فیڈریشن فار مینٹل ہیلتھ (WFMH) ہے، جو اپنی 75 ویں سالگرہ منا رہی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اسے 1948 میں قائم کیا گیا تھا۔ فیڈریشن نے اپنے قیام میں بہت سی سفارشات کی تھیں۔ اس عرصے کے دوران اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسیوں کو عالمی ادارہ صحت یا بین الاقوامی ماہرین کی تجاویز اور مشورے کی بنیاد پر رکن ممالک کو عالمی سطح پر ذہنی صحت کے مریضوں کے لیے پالیسیاں بنانے، سہولیات اور وسائل فراہم کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ اس پر رکن ممالک کے درمیان کافی حد تک اتفاق رائے تھا۔

  • As we mark our 75th Anniversary coinciding with World Mental Health Day 2023, the World Federation for Mental Health (WFMH) is proud to unveil a special bulletin!

    Visit the link below to read the full bulletin -https://t.co/tY4g7bk0VT pic.twitter.com/wRyHUPlZJI

    — World Federation for Mental Health (@WFMH_Official) September 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے 2023 کی تاریخ

ورلڈ فیڈریشن فار مینٹل ہیلتھ سال بھر کچھ پروگرام منعقد کرتی ہے جس کا مقصد عام لوگوں میں ذہنی صحت کے بارے میں آگاہی اور شعور پیدا کرنا ہے۔ 10 اکتوبر 1992 کو ورلڈ فیڈریشن فار مینٹل ہیلتھ کی جانب سے پہلی بار ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے طور پر سالانہ تقریب منائی گئی۔ تب سے اس تاریخ کو ہر سال ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن دنیا بھر میں دماغی صحت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے مختلف سطحوں پر سیمینار ، آگاہی ریلیوں سمیت کئی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:علامات کو تلاش کر کے خودکشی کو روکا جا سکتا ہے

خودکشی کرنے والوں کی تعداد میں سالانہ اضافہ ہو رہا ہے

بھارت کی بات کریں تو ہر سال لاکھوں لوگ مختلف وجوہات کی وجہ سے خودکشی کرتے ہیں۔ ان میں ذہنی صحت بھی ایک بڑی وجہ ہے۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی طرف سے جاری کردہ کرائم ان انڈیا 2021 کی رپورٹ کے مطابق 18.6 فیصد لوگوں نے بیماری کی وجہ سے خودکشی کی۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اعداد و شمار کے مطابق، بھارت میں ذہنی صحت کے مسائل کا بوجھ 2443 ڈس ایبلٹی ایڈجسٹڈ لائف ایئرز (ڈیلی) فی 10 ہزار آبادی پر ہے۔ فی ایک لاکھ آبادی میں عمر کے مطابق خودکشی کی شرح 21.1 ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے اندازوں کے مطابق، ذہنی صحت کے مسائل 2030-2012 کے درمیان 1.03 ٹریلین امریکی ڈالر تک کے معاشی نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔ حکومت ہند نے اقوام متحدہ کے کنونشن (UNCRPD) کو ذہن میں رکھتے ہوئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ ان میں ذہنی صحت کی پالیسی 2014 اور ذہنی صحت کے متاثرین کے لیے مینٹل ہیلتھ کیئر ایکٹ 2017 اہم ہیں۔

Last Updated : Oct 10, 2023, 11:33 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.