ETV Bharat / sukhibhava

World Digestive Health Day 2023 ہاضمہ کی صحت کا عالمی دن - ہاضمہ کی صحت کا عالمی دن 2032

ہاضمے کی مختلف بیماریوں یا خرابیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ہر سال 29 مئی کو دنیا بھر میں ہاضمہ کی صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 29, 2023, 7:20 AM IST

حیدرآباد: ہاضمہ کی صحت کا عالمی دن ہر سال 29 مئی کو منایا جاتا ہے تاکہ ہاضمے کی بیماریوں یا عوارض کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے۔ یہ دن ورلڈ گیسٹروانٹرولاجی آرگنائزیشن نے معدے کے امراض کے علاج، روک تھام، پھیلاؤ اور تشخیص کے بارے میں بیداری پیدا کرنےکے لیے قائم کیا ۔ اس سال 2023 میں بھی دنیا بھر میں ہاضمہ کی صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا تھیم آپ کے ہاضمہ کی صحت: شروع سے ایک صحت مند آنت'۔ یہ مخصوص تھیم معدے کے بہترین افعال اور مائکرو بایوم صحت کو فروغ دینے کے لیے صحت مند غذا کی ضرورت کی وکالت کرتا ہے۔ اس مہم کے ذریعے، ڈبلیو جی او نے موٹاپے کے بارے میں بیداری بڑھانے کے لیے انٹرنیشنل فیڈریشن آف سرجنز آن اوبیسٹی اینڈ میٹابولک ڈس آرڈرز کے ساتھ شراکت کی ہے۔

ہاضمہ کی صحت کا عالمی دن پہلی مرتبہ 29 مئی 2004 کو منایا گیا۔ تب سے ڈبلیو ایچ او نے اینڈوسکوپی، گیسٹرو اینٹرولوجی اور ہیپاٹولوجی کی چار علاقائی تنظیموں کے ذریعے انوال گلوبل پبلک ہیلتھ مہم شروع کی ۔ جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے مناسب ہاضمہ ضروری ہے اور خراب ہاضمہ کئی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ نظام انہضام جسم کے اہم ترین افعال میں سے ایک ہے اور مدافعتی نظام کا 70 فیصد حصہ ہے۔ اس لیے اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں نظام ہضم کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے ۔ متوازن، کم تیل کی مقدار اور کم مسالہ دار غذا، ورزش کے ساتھ ہاضمے کو درست رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کے علاوہ کھانے کے بعد 10 منٹ تک چہل قدمی کی عادت ڈالنے سے مختلف مسائل جیسے گیس، اپھارہ، تیزابیت وغیرہ سے بچنے میں مدد ملے گی اور اپنے نظام ہضم کو ہمیشہ صحت مند رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں : World Oral Health Day: عالمی سطح پر آج منہ کی صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.