نئی دہلی: والدین کی اپنے بچوں کے تئیں کئی ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ ان میں سے والدین کا ایک اہم فرض یہ بھی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو صاف ستھرا اور سرسبز ماحول فراہم کریں تاکہ وہ خوشگوار زندگی گزر بسر کرسکیں۔ لیکن ہم اپنے بچوں کے سرسبز و شاداب مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے کیا اقدامات کرسکتے ہیں؟ یہ سوال اپنے آپ سے پوچھئے کیونکہ یہ اہم ہے۔Tips to use Less Plastic
ہمارے ذہن میں ہمیشہ ایسے سوال اٹھتے ہیں کہ ایک اکیلا انسان یا صرف ایک خاندان کتنی تبدیلی لاسکتا ہے؟ ہم اکثر ماحول کے تئیں اپنی ذمہ داریوں سے ہاتھ دھونے کے لیے اس طرح کے خیال کو ایک عذر کی طرح پیش کرتے ہیں۔ لیکن ہم ایک بات بھول رہے ہیں کہ قطرہ قطرہ سمندر بننے کی طاقت رکھتا ہے۔ آپ نہیں جانتے کہ اس قدم سے آپ دوسرے والدین یا دوست کو متاثر کرسکتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ گھر میں ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کی ضرورت کو آہستہ آہستہ اپنی کوششوں سے کیسے کم کرسکتے ہیں۔ اسے آزمائیں اور آج ہی پہل کریں پھر آپ کو خود پر فخر ہوگا۔
پلاسٹک ٹوتھ برش کو نہ کہیں: صبح اٹھتے ہی سب سے پہلی چیز جو آپ اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں وہ ٹوتھ برش ہوتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہر سال 4.7 بلین پلاسٹک کے ٹوتھ برش لینڈ فلز میں پائے جاتے ہیں۔ تو کیوں نہ ٹوتھ برش سے اس کی شروعات کی جائے۔ آپ خاندان کے ہر فرد کے لیے بانس سے بنے سادہ ٹوتھ برش لینے کے بارے میں کیوں نہیں سوچتے یا پھر نیم کے مسواک بھی اچھا متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔
اپنی بوتل اپنے ساتھ رکھیں: ہمارے والدین نے بچپن میں ہمیں یہ عادت ڈلوائی تھی لیکن بڑے ہونے کے ساتھ ہی ہم اس عادت کو فراموش کرگئے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے بیگ میں ہمیشہ ایک بوتل (اسٹیل یا شیشہ) رکھتے ہوں تاکہ جب بھی ہمیں پیاس لگے ہم دکان سے پلاسٹک کی بوتل خریدنے سے بچیں اور بیگ میں رکھے پانی کو پئیں۔ چاہے کسی کلائنٹ سے ملنا ہو، فلائٹ کا سفر ہو، یا سنیما ہال میں فلم دیکھنا ہو، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے ساتھ ہمیشہ ایک بوتل ضرور رکھیں ۔
صحیح طریقے سے کھائیں: چاہے وہ آپ کے ڈنر پلیٹ ہوں یا آپ کے بچے کا پہلا پلیٹ ہمیشہ ایسی چیزوں کا انتخاب کریں جو ماحول دوست ہوں۔ اسلیے اپنے بکسے کھولیں اور وہ چاندی پلیٹ نکالیں جو آپ کو تحفہ میں ملے ہیں۔ اسٹیل کے برتن بھی فائدہ مند ہوسکتے ہیں۔ فینسی اور دلکش نظر آنے والے پلاسٹک کے برتنوں سے پرہیز کریں۔
پلاسٹک اسٹرا کو الوداع کہیں : چاہے وہ آپ کا پسندیدہ مِلک شیک ہو یا سڑک کنارے ملنے والا ناریل پانی، جہاں بھی جاہیں اپنے بیگ میں اسٹیل کا اسٹرا ضرور لیں۔ مارکیٹ میں اسٹیل کے اسٹرا دستیاب ہیں۔ ہر سال 8.3 بلین سے زیادہ پلاسٹک کے اسٹرا استعمال ہوتے ہیں اور پھینکے جاتے ہیں۔ اس طرح آپ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا کر اپنی زمین کو بچا سکتے ہیں۔
سمجھداری سے خریداری کریں: چاہے آپ آن لائن آرڈر کریں یا مقامی سپر مارکیٹ سے خریداری کریں، ہوشیار صارف بننا ضروری ہے۔ یاد کریے جب ہم بچے تھے تو ہماری ماں زیادہ مقدار میں چیزیں خریدتی تھی اور انہیں صحیح طریقے سے ذخیرہ کرتی تھیں۔ بار بار کم مقدار میں سامان خریدنے کے بجائے ایک بار میں سامان خریں اور اپنی والدین کے ان آسان طریقوں کو اپنائیں ۔