حیدرآباد: سردیوں کا موسم سستی اور تھکاوٹ والا ہوتا ہے۔ پوری رات 7 سے 8 گھنٹے سونے کے باوجود بھی ہم سستی اور تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں۔ ایسی حالت میں ہم صبح اپنا بستر چھوڑنا پسند نہیں کرتے۔ سردیوں میں، ہم ہر وقت بستر پر رہنا پسند کرتے ہیں، بہت سے گرم کپڑے پہنتے ہیں۔ ہم سردی میں باہر نہیں نکلتے اور زیادہ متحرک نہیں ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ہم زیادہ تھکاوٹ اور سستی محسوس کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بعض افراد اکثر تھکاوٹ اور سستی محسوس کرتے ہیں۔ اس کے پیچھے کی بنیادی وجہ موٹاپا اور آرام دہ زندگی ہے۔ موسم سرما میں جسم میں آئرن اور وٹامن بی 12 کی کمی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ہم اکثر تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں۔
وٹامن بی 12 کی کمی کی وجہ سے جسم کا میٹابولزم کمزور ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں توانائی کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ میٹابولزم جسم میں خوراک کو توانائی میں تبدیل کرتا ہے۔ جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے ہضمی نظام، خون کی گردش اور ہارمونز کو بہتر ہونا ضروری ہے۔ اس کے لیے جسم کے میٹابولزم کا اچھا ہونا چاہیے۔ اس مضمون کے ذریعے ہم غذا کے بارے میں آپ کو بتا رہے ہیں جس کو آپ اپنے خوراک میں شامل کرکے وٹامن بی 12 حاصل کرسکتے ہیں۔ مندرجہ ذیل تمام غذا میں وٹامن بی 12 کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
- دہی
- سیلمن مچھلی
- انڈے
- فورٹیفائیڈ فوڈز (ٹوفو، اناج، دودھ)
- بنا چربی کا گوشت
- کم چکنائی والے اشیا کا استعمال کثرت سے کرنا چاہیے۔
گرم پانی پئیں
سردیوں میں گرم پانی پینا چاہیے، یہ میٹابولزم کو تیز کرتا ہے اور جسم کو ہائیڈریٹ بھی رکھتا ہے۔ سستی اور تھکاوٹ بھی گرم پانی پینے سے دور ہوجاتی ہے۔
مزید پڑھیں:
خوراک میں مصالحہ جات کو شامل کریں
سردیوں میں مصالحہ جات جیسے ہری مرچ، لال مرچ، کالی مرچ، تیج پتہ وغیرہ کا استعمال یقینی بنائیں۔ اس سے آپ کے جسم کا میٹابولزم بڑھے گا اور آپ صحت مند بھی رہیں گے۔ سردی کے دنوں میں ان مصالحوں کا استعمال آپ کی سستی کو بھی دور کر دے گا۔