واشنگٹن: امریکہ میں زندگی کی اوسط عمر میں لگاتار دوسرے برس 2021 میں بھی گراوٹ آئی ہے اور تقریبا 100 برسوں میں یہ سب سے بڑی گراوٹ ہے۔ سنہوا نیوز ایجنسی نے نیشنل پبلک ریڈیو کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ 2019 میں ملک میں پیدا ہونے والے کسی کی ممکنہ عمر تقریباً 80 سال تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں کووڈ 19 وبا کی وجہ سے زندگی کی اوسط عمر کم ہوکر 77 سال ہوگئی اور گزشتہ سال یعنی 2021 میں یہ گر کر 76.1 سال پر پہنچ گئی۔ Average life expectancy drops in US due to Corona
سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (CDC) کے تجزیہ کے مطابق، 2021 میں عمر میں سب سے زیادہ کمی امریکی نزاد بھارتیوں اور الاسکا کے مقامی باشندوں میں دیکھی گئی۔ اس کمیونیٹی کی 2020 اور 2021 میں اوسط عمر دو سال کم ہو کر 2020 میں 67.1 سے 2021 میں 65.2 رہ گئی ہے۔
سی ڈی سی کے اعداد و شمار بھی مردوں اور عورتوں کے درمیان اوسط عمر میں کافی فرق کو دکھاتا ہے۔ 2021 میں مردوں کی اوسط عمر تقریباً ایک سال کم ہوکر 73.2 ہوگئی، جبکہ خواتین کی عمر 10 ماہ کم ہوکر 79.1 سال ہوگئی ہے۔ Average life expectancy drops in US due to Corona
مزید پڑھیں:
بی بی سی کے ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کے لوگوں کی اوسط عمر دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک میں سب سے کم ہے۔ برطانیہ میں 2020 میں مردوں کی اوسط عمر 79 اور خواتین کی 82.9 کے لگ بھگ تھی، جو 40 سالوں میں پہلی بار گر رہی ہے۔
ورلڈ بینک کے تازہ ترین دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، ہانگ کانگ اور جاپان میں دنیا کی سب سے زیادہ اوسط عمر تقریباً 85 سال ہے، اس کے بعد سنگاپور 84 سال پر ہے۔ سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، ناروے سمیت کئی ممالک میں اوسط عمر تقریباً 83 سال ہے۔
(آئی اے این ایس)