ETV Bharat / sukhibhava

Bowel Cancer: غیر صحت بخش خوراک آنتوں کے کینسر کی وجہ

آنتوں کا کینسر نہ صرف آپ کی آنتوں کو بلکہ جسم کے دیگر کئی حصوں کو متاثر کرتا ہے۔ اگر علاج میں تاخیر ہو جائے تو جان جانے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

author img

By

Published : Dec 10, 2022, 2:06 PM IST

غیر صحت بخش خوراک آنتوں کے کینسر کی وجہ
غیر صحت بخش خوراک آنتوں کے کینسر کی وجہ

حیدرآباد: کینسر ایک ایسی بیماری ہے جس کا نام سنتے ہی لوگ ڈر جاتے ہیں۔ اس بیماری کا پتہ صحیح وقت پر نہیں لگنے کی وجہ سے لوگوں کی جان تک چلی جاتی ہے۔ کینسر کئی قسم کے ہوتے ہیں۔ ان میں ایک باؤل کینسر بھی ہوتا ہے جسے آنت کینسر یا کولوریکٹل کینسر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ کسی بھی دوسرے کینسر کی طرح آنت کا کینسر بھی تب ہوتا ہے جب بڑی آنت کی خلیات میں اضافہ ہوتا ہے اور کنٹرول سے باہر چلا جاتا ہے۔

کینسر کوئی بھی ہو اگر صحیح وقت پر اس کا پتہ لگ جائے تو علاج ممکن ہے لیکن کینسر کا صحیح وقت پر پتہ نہ لگنا اس بیماری کو اور سنگین بناتا ہے۔ کئی صورتوں میں تو فرسٹ اسٹیج میں ہی کینسر کا پتہ لگ جاتا ہے، لیکن کئی بار اس بیماری کا پتہ لاسٹ اسٹیج میں لگتا ہے، تب تک اس کے سنگین علامات دکھنے لگتے ہیں۔ تاہم باؤل کینسر کی شروعاتی علامات کی شناخت کرکے اس کا علاج کرسکتے ہیں۔ جو مندرجہ ذیل ہیں۔

باؤل کینسر کے شروعاتی علامات

باؤل کینسر آپ کی ہڈیوں میں بھی پھیل سکتا ہے جس سے ہائیپرلکسیمیا ہو سکتا ہے۔ اگر یہ کینسر ہڈیوں تک پھیلتا ہے تو ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں اور ہڈیوں میں درد ہونے لگتا ہے، ذرا سی چوٹ لگنے پر فریکچر کی گنجائش زیادہ ہوتی ہے۔ اگر آپ اس مرض زد میں ہیں تو آپ کے جسم میں کچھ نشانات نظر آتے ہیں جو اس طرح سے ہیں۔

  • تھکن کا ہونا
  • بیمار محسوس کرنا
  • متلی آنا
  • پیاس لگنا

آنتوں کے کینسر کی وجہ

آنتوں کے کینسر کی صحیح وجہ اب تک سامنے نہیں آئی ہے۔ لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جس کی وجہ سے آپ خود کو اس کینسر کی زد میں لا سکتے ہیں۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کینسر میں مبتلا 10 میں سے 9 افراد کی عمر 60 سال یا اس سے زیادہ ہے، جو لوگ اس کینسر میں مبتلا ہیں وہ اپنے کھانے میں فائبر والی اشیاء کم اور پراسیسڈ گوشت کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ زیادہ وزن، ناقص طرز زندگی، سگریٹ نوشی، شراب نوشی یا گھر میں پہلے سے کسی فرد میں یہ مرض ہونے سے اس کینسر کے امکانات مزید بڑھ جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

آنتوں کے کینسر کے خطرے کو کیسے کم کیا جائے

اس کینسر سے بچنے کے لیے آپ کو مکمل طور پر گوشت کھانا بند کر دینا چاہیے۔ اس کے علاوہ آپ کو اپنی خوراک میں فائبر سے بھرپور غذا ضرور شامل کرنی چاہیے جس سے آپ کا ہاضمہ درست رہے اور آپ کو قبض جیسے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ اپنے طرز زندگی میں بھی تبدیلیاں لانی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.