ETV Bharat / sukhibhava

Symptoms of High Cholesterol: جسم میں کولیسٹرول بڑھنے پر یہ علامات ظاہر آتے ہیں

ہمارے جسم میں کولیسٹرول کا مزید اضافہ ہونا کئی مہلک بیماریوں کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔اس لیے ضروری ہے کہ اس خطرے سے محفوظ رہنے کے لیے فوری طور پر علاج کو ترجیح دی جائے۔ Symptoms of high cholesterol

جسم میں کولیسٹرول بڑھنے پر یہ علامات ظاہر آتے ہیں

author img

By

Published : Mar 27, 2023, 10:11 PM IST

حیدرآباد: کولیسٹرول میں اضافہ ہارٹ اٹیک کے خطرے کی گھنٹی کی طرح ہوتی ہے، اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ کچھ عرصے سے دل کا دورہ پڑنے سے مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اس لیے صحیح وقت پر لپڈ پروفائل ٹیسٹ کروانا دانشمندی ہے۔ بعض ڈاکٹرز کے مطابق کولیسٹرول کے بڑھنے پر ہمارے جسم میں کون سی علامات نظر آسکتے ہیں۔

ہائی کولیسٹرول کی جسمانی علامات

ہاتھ اور پیروں میں درد

اگر آپ کی رگوں میں کولیسٹرول زیادہ ہے تو آپ کے ہاتھوں اور پیروں میں اکثر درد محسوس ہوگا، کیونکہ پلاک ہونے کی وجہ سے آپ کے پیروں اور ہاتھوں کے خون کی نالیوں میں بلاکج ہونے لگتا ہے جو خون اور آکسیجن کو ان حصوں تک پہنچنے سے روکتا ہے۔

بائیں طرف سینے میں درد

دل ہمارے جسم کے بائیں جانب ہوتا ہے اس لیے یہاں ہائی کولیسٹرول کی وجہ سے سینے میں شدید درد ہونے لگتا ہے۔ اگر خون کی نالیوں میں کم سے کم پلاک ہو جائے تب بھی خون کے بہاؤ پر برا اثر پڑتا ہے جس سے سینے میں درد ہوتا ہے۔

پلکوں پر فیٹ کا جمع ہونا

کولیسٹرول آنکھوں کے پلکوں پر بھی جمع ہوسکتا ہے، جس کو Xanthelasmas کہا جاتا ہے۔ جب ان حصوں میں چربی جمع ہو جائے تو فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہئے۔

ڈپریشن اور یادداشت کا کمزور ہونا

دنیا بھر میں ہونے والی کئی تحقیقوں میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ اگر آپ کی رگوں میں خراب کولیسٹرول کی مقدار جمع ہوجائے تو آپ ذہنی تناؤ اور بھولنے کی بیماری کے شکار ہو سکتے ہیں۔

ہاتھوں اور پیروں میں بار بار جھنجھناہٹ

ہاتھوں اور پیروں میں جھنجھناہٹ خون کی کم گردش کی علامت ہے۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب خون میں کولیسٹرول کی سطح بہت زیادہ بڑھ جائے جس کی وجہ سے خون کا بہاؤ سست ہو جاتا ہے تو ایسے علامات نظر آتے ہیں۔

بار بار سر درد

جب سر کے ارد گرد خون کی شریانیں جام ہوجاتی ہیں تو سر کے پچھلے حصے میں شدید درد ہونے لگتا ہے۔ اگر اس حالت کو بروقت درست نہ کیا جائے تو یہ فالج کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

جسم میں گانٹھ کا بننا

جب کولیسٹرول کی وجہ سے امپروپر فیٹ میٹابولزم درست نہ ہو تو جسم کے کئی حصوں میں چربی جمع ہونا شروع ہونے لگتا ہے جسے لیپومس کہتے ہیں۔ یہ گانٹھیں جلد اور پٹھوں کے درمیان بنتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

تھکاوٹ

جب آپ کے خون کی نالیوں میں کولیسٹرول ایک حد سے بڑھ جائے تو تھکاوٹ اور سستی کا امکان بڑھ جاتا ہے، کیونکہ جب خون اور آکسیجن جسم کے حصے تک صحیح طریقے سے نہیں پہنچتا جس کی وجہ سے توانائی نہیں مل پاتی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.