ETV Bharat / sukhibhava

Kidney Needs Proper Nutrition: یہ صحت مند غذائی اجزاء گردے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں - Kidney needs proper nutrition

غذائی اجزاء کی کمی کی وجہ سے گردہ صحیح طریقے سے کام نہیں کر پاتا ہے، ٹھیک اسی طرح سے کچھ غذائی اجزاء ایسے بھی ہوتے ہیں جو گردے کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں۔ These healthy nutrients can cause kidney damage

یہ صحت مند غذائی اجزاء گردے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں

author img

By

Published : Feb 6, 2023, 1:08 PM IST

حیدرآباد: گردے ہمارے جسم کے سب سے اہم اعضاء میں سے ہیں۔ گردے خون کو صاف کرنے اور جسم سے فاضل مادوں کو باہر نکالنے کا کام کرتے ہیں۔ جب گردہ ٹھیک سے کام نہیں کرتا تو جسم سے فاضل مادے باہر نہیں نکل پاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے اندر ہی اندر کئی طرح کی بیماریاں پیدا ہونے لگتی ہیں۔ ایسے میں گردے کو صحت مند رکھنے کے لیے اسے مناسب غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ کچھ غذائی اجزاء کی مدد سے آپ گردے کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔ جب جسم کو یہ غذائی اجزاء صحیح مقدار میں نہیں مل پاتے ہیں تو اس کی وجہ سے گردے سمیت جسم کے کئی حصے ٹھیک سے کام نہیں کر پاتے۔

یہ صحت بخش غذائی اجزاء گردے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جس طرح غذائی اجزاء کی کمی کی وجہ سے گردہ صحیح طریقے سے کام نہیں کر پاتا ٹھیک اسی طرح سے کچھ غذائی اجزاء ایسے بھی ہوتے ہیں جو گردے کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسے غذائی اجزاء کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو آپ کے گردے کو متاثر کر سکتے ہیں۔

سوڈیم: سوڈیم ہمارے جسم کے لیے بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔ سوڈیم جسم میں پانی اور معدنیات کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ سوڈیم ہمارے جسم میں تھوڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ لیکن اگر اس کی مقدار جسم میں زیادہ ہو جائے تو یہ گردے کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتا ہے۔ جب جسم میں سوڈیم کی مقدار زیادہ ہو جاتی ہے تو یہ جسم سے باہر نہیں نکل پاتی اور گردے کو نقصان پہنچانا شروع کر دیتی ہے۔

فاسفورس: فاسفورس بہت سی پروسیسڈ فوڈز میں زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔ گردے کو صحت مند رکھنے کے لیے آپ کو اپنی خوراک میں فاسفورس کی مقدار کو محدود رکھنا چاہیے۔ کئی تحقیقوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن چیزوں میں فاسفورس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے وہ گردے کی صحت کے لیے بہت بری سمجھی جاتی ہیں۔ فاسفورس کی زیادہ مقدار کا استعمال آپ کے گردوں اور ہڈیوں پر بہت برا اثر ڈالتا ہے۔

پروٹین: پروٹین کی زیادہ مقدار اپنے خورواک میں شامل کرنے سے خون میں تیزابیت پیدا ہوتا ہے جو آپ کے گردے کے لیے بہت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ اس حالت کو انٹرامیورل ہائپر ٹینشن یا پروٹینوریا کہا جاتا ہے۔ پروٹین ہماری نشوونما اور اعضاء کی مرمت کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے، لیکن گردے کو صحت مند رکھنے کے لیے آپ کو پروٹین کا استعمال محدود مقدار میں کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:

پوٹیشیم: پوٹیشیم ہمارے جسم کے لیے بہت اہم ہوتا ہے جو کہ خلیات میں سیال کا توازن برقرار رکھنے کا کام کرتا ہے۔ لیکن پوٹیشیم کی زیادہ مقدار آپ کے گردے کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ پوٹیشیم کو فلٹر کرنے کے لیے گردے پر ضرورت سے زیادہ دباؤ پڑتا ہے۔ خاص طور پر جن لوگوں کو گردے سے متعلق کوئی مسئلہ ہے انہیں پوٹیشیم کا استعمال محدود مقدار میں کرنا چاہیے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.