حیدرآباد: جنسی صحت اس وقت ہیلدی ہوتی ہے جب آپ جسمانی اور جذباتی طور پر صحت مند ہوتے ہیں۔ وہیں کچھ غذائیں ایسی بھی ہیں جو آپ کی جنسی زندگی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ غذائیت سے بھرپور خوراک آپ کی جنسی صحت کو کئی طریقوں سے مضبوط کرتی ہیں۔ خون کی گردش اور دل کی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جنسی صحت کے علاوہ یہ آپ کے ہضمی نظام کو بھی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
بہت سے لوگ جنسی صحت کو بڑھانے کے لیے کئی قسم کے سپلیمنٹس لیتے ہیں۔ جو کئی دفعہ نقصان کا باعث ہوتا ہے، آج ہم اس مضمون کے ذریعے کچھ ایسی چیزیں بتائیں گے، جن کا استعمال کرکے آپ اپنی جنسی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
ان غذاؤں کو خوراک میں شامل کرنے سے جنسی صحت بہتر ہوتی ہے۔
انار
انار ایک ایسا پھل ہے جسے روزانہ آپ کو اپنے خوراک میں شامل کرنا چاہیے۔ روزانہ ایک انار کھانے سے لیبیڈو کے معیار میں اضافہ ہوتا ہے۔ حاملہ ہونے کی کوشش کرنے والی خواتین کے لیے انار سب سے بہتر پھل سمجھا جاتا ہے۔ انار اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو مردوں اور عورتوں دونوں کی جنسی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ اس کے علاوہ کوئی ایک انار کو روزانہ اپنے خوراک میں شامل کرتا ہے تو اس کے سپرم کاؤنٹ میں مزید اضافہ ہوتا ہے اور ہائی بلڈ پریشر، فالج جیسے مسائل کے خطرے سے محفوظ رہتا ہے۔
مزید پڑھیں:
کھجور
کھجور مردوں کی جنسی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ دوسری جانب اگر خواتین روزانہ اپنی خوراک میں کھجور کو شامل کرتی ہے تو اس کی بھی جنسی صحت بہتر ہوتی ہے۔ کھجور ایک قدرتی پھل ہے ہے جس کے استعمال سے جنسی مسائل دور ہوتے ہیں، اس کے علاوہ دیگر کئی بیماریوں سے نجات ملتا ہے۔ کھجور میں آئرن، وٹامنز اور بہت سی غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔