ETV Bharat / sukhibhava

Healthy Diabetic Drinks: یہ مشروبات ذیابیطس کو کنٹرول کرتے ہیں

ذیابیطس کے مریضوں کو کیلوریز اور میٹھے مشروبات سے پرہیز کرنا چاہئے۔ کیونکہ ان دونوں کا ذیابیطس کے مریضوں پر برا اثر پڑتا ہے۔

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 7:44 PM IST

یہ مشروبات ذیابیطس کو کنٹرول کرتے ہیں
یہ مشروبات ذیابیطس کو کنٹرول کرتے ہیں

حیدرآباد: ایسی غذاؤں کی ایک لمبی فہرست ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کو اپنے خوراک میں شامل کرنا چاہئے، یہ غذائیں بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں تو ڈاکٹرز اور ماہرین صحت آپ کو مشورہ دے سکتے ہیں کہ کیلوریز یا میٹھے مشروبات سے آپ پرہیز کریں۔ تاہم، جیسے جیسے گرمیوں کا موسم قریب آتا ہے، تازگی بخش مشروبات سے دور رہنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ان مشروبات میں اضافی شوگر اور غیر صحت بخش اجزاء ہوتے ہیں، جو خون میں شوگر کی سطح میں اچانک اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔ لہذا، گرمی کو شکست دینے کے لئے، ذیابیطس کے مریضوں کو خوراک اور مشروبات کا صحیح انتخاب کرنا چاہئے ہے. یہاں ہم آپ کو ان میں سے کچھ چیزوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔

بلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ پانی کی کمی کا باعث بنتی ہے۔ کافی مقدار میں پانی پینے سے پیشاب کے ذریعے اضافی گلوکوز سے نجات ملتی ہے اور بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ لہذا، زیادہ ہائیڈریشن کے لیے وافر مقدار میں پانی پئیں، کیونکہ اس سے آپ کے بلڈ شوگر کی سطح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

بغیر شکر کے لیموپانی

لیمو پانی گرمیوں کے لیے ضروری اشیاء میں سے ایک ہے۔ اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں تو چینی کے علاوہ اپنے خوراک میں کچھ صحت بخش اجزاء شامل کریں تاکہ آپ صحت مند رہ سکیں۔ لیموں ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سبزیوں کا جوس

پھلوں کے جوس میں قدرتی شکر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ اس لیے سبزیوں اور پھلوں کے جوس کو خوراک میں اہتمام کے ساتھ شامل کرنا چاہئے،

ناریل پانی

ناریل کا پانی ہائیڈریٹنگ، تازگی کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس میں کم گلیسیمک انڈیکس اور بہت کم قدرتی شوگر پایا جاتا ہے۔ ناریل کے پانی میں غذائی اجزاء بھی پائے جاتے ہیں، جو خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ ذیابیطس کے شکار افراد ناریل کا پانی پی سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

چھاچھ

یہ دیسی انڈین سپر ڈرنک صحت کے لیے کافی فائدہ مند ہوتا ہے، یہ ایک بہترین پروبائیوٹک ہے، جو آنتوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ چھاچھ پینے سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے۔ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی ایک مثالی مشروب ہے کیونکہ اس میں کم گلیسیمک انڈیکس، کم چکنائی کی مقدار اور کم کیلوریز ہوتی ہیں۔ ذیابیطس کے مریض کو انرجی ڈرنکس، پھلوں کے جوس، سوڈا، الکوحل اور دیگر پیک شدہ مشروبات سے پرہیز کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.