ETV Bharat / sukhibhava

Green Vegetables help Fight Cancer: کینسر سے محفوظ رکھتی ہیں یہ سبزیاں - Green vegetables help fight cancer

دنیا بھر میں کینسر کی بہت سی ادویات اور طبی علاج موجود ہیں تاہم یہ 6 سبزیاں بھی کینسر سے لڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ Green vegetables help fight cancer

کینسر سے محفوظ رکھتی ہیں یہ سبزیاں
کینسر سے محفوظ رکھتی ہیں یہ سبزیاں
author img

By

Published : Mar 15, 2023, 6:42 PM IST

حیدرآباد: کینسر ایک خطرناک اور جان لیوا مرض ہے۔ کینسر کی بہت سی قسمیں ہیں اور سبھی قسمیں مختلف طریقوں سے جسم کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ کینسر کی بیماری کوئی اچانک نہیں ہوتی ہے۔ یہ جسم میں آہستہ آہستہ بڑھنے والی بیماری ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں کینسر کی بہت سی ادویات اور طبی علاج موجود ہیں لیکن اس سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس کے علامات کو بروقت پہچانا جائے تاکہ صحیح وقت پر بہتر علاج مل سکے۔

کینسر سے بچنے کا طریقہ کیا ہے؟ جسم میں کینسر کے خلیات آہستہ آہستہ بڑھتے ہیں، اس لیے وقت رہتے اس کا علاج ضروری ہوتا ہے۔ آپ جو کھاتے، پیتے ہیں اسی سے طے ہوتا ہے کہ آپ کو کینسر کا کتنا خطرہ ہے۔ کینسر سے بچاؤ کے لیے علامات کی بروقت نشاندہی، وقتاً فوقتاً چیک اپ، فعال طرز زندگی اور صحت بخش خوراک ضروری ہے، لیکن روزانہ کھائی جانے والی کچھ سبزیاں کینسر سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، تو آئیے جانتے ہیں وہ کون سی سبزیاں ہیں جو آپ کو کینسر محفوظ رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔

کیا بنس کینسر سے محفوظ رکھتی ہے

بنس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور دیگر مطالعات سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ فائبر سے بھرپور غذا کا استعمال بڑی آنت کے کینسر سے محفوظ رکھتی ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خشک بنس کھانے سے ٹیومر ہونے کا خطرہ کم رہتا ہے۔ چوہوں پر کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ بلیک بنس کو خوراک میں شامل کرنے سے کینسر کا خطرہ 75 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

گاجر میں کینسر سے لڑنے کی طاقت ہوتی ہے

متعدد مطالعات سے پتا چلتا ہے کہ گاجر کھانے سے بعض قسم کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ ایک تحقیق میں، محققین (ریف) نے پایا کہ گاجر کھانے سے بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ 26 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ گاجر پروسٹیٹ کینسر کی نشوونما کو 18 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔

کیا لہسن کھانے سے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے

لہسن میں ایک فعال جزو ہوتا ہے جسے ایلیسن کہتے ہیں۔ یہ ایک ایسا عنصر ہے جو کینسر کے خلیوں کو مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ لہسن کا باقاعدہ استعمال بڑی آنت کے کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ ایک اور تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لہسن کھانے سے پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ مزید کم ہو سکتا ہے۔

گوبھی کینسر سے لڑنے میں مددگار

گوبھی خاندان کی سبزیوں کو کروسیفیرس سبزیاں کہا جاتا ہے۔ ان میں بروکولی، گوبھی اور کیل جیسی سبزیاں شامل ہیں جو وٹامن سی، وٹامن کے اور مینگنیج جیسے ضروری غذائی اجزاء سے بھری ہوتی ہیں۔ ان سبزیوں میں سلفورافین بھی ہوتا ہے جو کہ اینٹی کارسینوجینک کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ کینسر کے خلیات کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ یہ عنصر کینسر کے رسولیوں کو روکنے میں بھی مد کرتا ہے۔

ٹماٹر

ٹماٹر نہ صرف کھانے کا ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ اس میں کینسر سے لڑنے کی خصوصیات بھی ہوتی ہیں۔ ٹماٹر میں لائکوپین پایا جاتا ہے جو کہ ایک اینٹی آکسیڈنٹ فائٹو کیمیکل ہے جو دل کی بیماری کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ وٹامن اے، سی اور ای کا ایک بڑا ذریعہ ہے، جو کینسر پیدا کرنے والے فری ریڈیکلز کا دشمن ہے۔

مزید پڑھیں:

پتوں والی سبزیاں

سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک اور لیٹیش اینٹی آکسیڈنٹ بیٹا کیروٹین اور لیوٹین کے بہترین ذرائع ہیں۔ یہ تمام غذائی اجزاء کولارڈ ساگ، سرسوں کے ساگ اور کیل میں بھی پائے جاتے ہیں۔ امریکن انسٹی ٹیوٹ فار کینسر ریسرچ کے مطابق کچھ لیب اسٹڈیز سے پتا چلا ہے کہ یہ عناصر کینسر سے لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور کینسر کے خلیات کی افزائش کو روکتے ہیں۔ mdanderson.org (Ref) کی ایک رپورٹ کے مطابق برسلز اور سبز مٹر میں بھی اینٹی کینسے کی خصوصیات پائی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.