ETV Bharat / sukhibhava

Tuberculosis Disease ٹی بی کے مریض ان اشیا کو اپنی خوراک میں شامل کریں

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 7:27 PM IST

ٹی بی کو ایک خطرناک بیماری کے زمرے میں رکھا جاتا ہے، ٹی بی سے ہر سال بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوتے ہیں، یہ بیماری مائکوبیکٹیریم ٹیوبرکلوسس بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے اور عام طور پر یہ پھیپھڑوں کو متاثر کرتی ہے۔ TB patients should include these items in their diet

ٹیوبرکلوسس کے مریض ان اشیا کو اپنی خوراک میں شامل کریں

حیدرآباد: ٹی بی کو ایک خطرناک بیماری کے زمرے میں رکھا جاتا ہے، ٹی بی سے ہر سال بڑے تعداد میں لوگ متاثر ہوتے ہیں، ایک اندازے کے مطابق سال 2021 میں اس بیماری کی وجہ سے 16 لاکھ لوگوں کی موت ہوئی تھی، یہ بیماری مائکوبیکٹیریم ٹیوبرکلوسس بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے اور عام طور پر یہ پھیپھڑوں کو متاثر کرتی ہے۔

سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق بعض اوقات میں ٹیوبرکلوسس کی علامات ظاہر نہیں ہوتی یا ہو بھی سکتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بیکٹیریا نہ صرف پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے بلکہ دماغ، گردے، ریڑھ کی ہڈی وغیرہ پر بھی حملہ کرتا ہے۔ اس لیے آپ کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں اس بیماری سے لڑنے والے 5 غذاؤں کو ضرورو شامل کرنا چاہیے۔

زنک کو خوراک میں ضرورو شامل کریں

این سی بی آئی پر دستیاب تحقیق کے مطابق جسم میں زنک جیسے مائیکرو نیوٹرینٹس کی کمی کی وجہ سے قوت مدافعت کمزور ہوجاتی ہے اور ٹیوبرکلوسس کے بیکٹیریا آپ کو اپنے زد میں لے لیتے ہیں جو بعد میں خطرنال ثابت ہوسکتے ہیں۔ زنک حاصل کرنے کے لیے بنس، گری دار میوے، اناج، دودھ کی مصنوعات وغیرہ کو خوراک میں ضرور شامل کرنا چاہئے۔

وٹامن اے ٹی بی کے مریضوں کے لیے فائدہ مند

وٹامن اے ٹی بی (تپ دق) سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں، یہ غذائیت پنیر، انڈا، تیل والی مچھلی، دودھ، دہی وغیرہ سے حاصل ہوتے ہیں۔ ان چیزوں کو ٹی بی کے مریضوں کو اپنے خوراک میں شامل کرنا چاہئے۔

وٹامن ڈی کو خوراک میں شامل کریں

وٹامن ڈی مضبوط ہڈیوں اور مضبوط قوت مدافعت کے لیے بھی ضروری ہے۔ اگرچہ یہ بہت زیادہ فوڈ میں نہیں پایا جاتا لیکن پھر بھی اسے سپلیمنٹس، سالمن مچھلی، فورٹیفائیڈ فوڈ وغیرہ کھا کر حاصل کیا جا سکتا ہے۔

وٹامن ای اور سی فوڈز صحت کے لیے ضروری

سورج مکھی کے بیج، سویابین، بادام، مونگ پھلی، کدو، پالک وغیرہ میں وٹامن ای ہوتا ہے اور کھٹی پھل، بیر، بروکولی، امرود وغیرہ میں وٹامن سی پایا جاتا ہے کو جسم کو کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ٹٰی بی کے مریض ان چیزوں کو بھی خوراک میں شامل کریں

ٹی بی کے علاج میں اوپر دیے گئے غذائی اجزاء کے علاوہ سیلینیم، آئرن، کاپر، پولی ان سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز فراہم کرنے والی غذاؤں کو بھی خوراک میں شامل کرنا چاہئے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.