ETV Bharat / sukhibhava

Take Care of Your Eyes کمپیوٹر پر کام کرتے وقت آنکھوں کا رکھیں خیال - Take Care Your Eyes

اسمارٹ فون اور کمپیوٹر اسکرین سے نلنے والی نیلی روشنی آپ کو اندھے پن کی طرف لے جا سکتی ہے۔ آپ موتیابند سمیت دیگر بیماریوں کے شکار ہو سکتے ہیں۔ ان تمام بیماریوں سے بچنے کے لیے آپ کو قدرتی طریقے اپنانے ہوں گے۔

کمپیوٹر پر کام کرتے وقت آنکھوں کا رکھیں خیال

author img

By

Published : Dec 9, 2022, 1:15 PM IST

حیدرآباد: صبح اٹھتے ہی اگر آپ موبائل یا لیپ ٹاپ کا استعمال شروع کر دیتے ہیں۔ تو جلد ہی آپ آنکھوں کی بیماری کے شکار ہو سکتے ہیں۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اسمارٹ فون سے خارج ہونے والی نیلی روشنی آپ کو اندھے پن کی طرف لے جا سکتی ہے۔ آپ موتیابند سمیت دیگر بیماریوں کے شکار ہو سکتے ہیں۔ ان تمام بیماریوں سے بچنے کے لیے آپ کو قدرتی طریقے اپنانے ہوں گے۔ جو مندرجہ ذیل ہیں۔

آنکھوں کی روشنی بڑھانے کے لیے یہ ورزش ضرور کریں:

آپ اپنی بینائی کو بڑھانے کے لیے ورزش کا سہارا لے سکتے ہیں۔ اس سے نہ صرف بینائی میں اضافہ ہوگا بلکہ آنکھیں صحت مند اور خوبصورت بھی ہوں گی۔

پامنگ:

پامنگ آنکھوں کے تناؤ کو دور کرتا ہے اور بینائی کو بڑھاتا ہے۔ اس میں آپ اپنی ہتھیلیوں کو ایک ساتھ رگڑیں۔ پھر آہستہ سے اپنی ہتھیلی کو چند سیکنڈ کے لیے اپنے آنکھوں پر رکھیں۔

آئی رولنگ:

آئی رولنگ آپ کسی بھی وقت کر سکتے ہیں۔ اس میں چند منٹوں کے لیے اپنی آنکھوں کو دونوں طرف گھمائیں۔

ریفوکس:

آپ کو اپنے لیپ ٹاپ پر مسلسل کام کرتے ہوئے ریفوکس کرنا چاہیے۔ ہر بار تھوڑی تھوڑی دیر کے لیے اسکرین سے دور دیکھنا چاہئے اور کسی چیز پر توجہ مرکوز کرنا چاہئے۔

پلک جھپکانا:

پلک جھپکانا یا بلنکنگ کی ورزش کے لیے آپ کے سامنے ایک خالی دیوار ہونی چاہیے۔ اپنی آنکھیں 2 سیکنڈ کے لیے بند کرکے پلک جھپکانا شروع کریں، پھر 5 سیکنڈ کے لیے تیزی سے کھولیں اور جھپکائیں۔

رول:

کمپیوٹر پر کام کرتے ہوئے یا فون پر اپنی پسندیدہ سیریز دیکھتے ہوئے، ہر 20 منٹ میں 20 سیکنڈ کے لیے 20 فٹ دور کسی چیز کو دیکھیں اس سے آپ کی آنکھوں کی صحت برقرار رہتی ہے۔

اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور غذا کھائیں:

اچھی اور متوازن غذا آپ کی بینائی میں بڑا فرق لا سکتی ہے۔ اس لیے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور غذا لینی چاہیے۔ جس میں پتوں والی سبزیاں، انڈے کی زردی، پیلی مرچ، شکر قندی، کدو اور گاجر شامل ہیں۔ زرد اور سبز سبزیاں میکولر بیماری سے بچاؤ میں بھی مددگار ہوتی ہیں، اس سے اندھے پن سے بچا جا سکتا ہے۔ موتیا بند سے بچنے کے لیے مچھلی یا مچھلی کا تیل اپنی خوراک میں شامل کریں۔

مزید پڑھیں:

بلیو کٹ لینس استعمال کریں:

اگر آپ زیادہ دیر تک اسکرین پر کام کرتے ہیں، تو نیلے رنگ کے لائٹ بلاکر لینز یا بلیو کٹ لینز کا استعمال کریں۔ یہ آنکھوں کو نیلی روشنی سے بچاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.