ETV Bharat / sukhibhava

Survey of Iodine Deficiency Goiter in Children: آیوڈین کی کمی سے بچوں میں ہونے والی گلہڑ بیماری کا سروے

وادیٔ کشمیر میں 6 سے 12 سال کے درمیان عمر کے بچوں میں Iodine کی کمی سے پیدا ہونے والی گلہڑ (Goitre) کی بیماری کا پتہ لگانے کی خاطر گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے شعبہ کیمونٹی میڈیسن نے سروے کا آغاز کیا ہے۔

Survey of Iodine Deficiency Goiter in Children
آیوڈین کی کمی سے بچوں میں ہونے والی گلہڑ بیماری کا سروے
author img

By

Published : Mar 21, 2022, 1:43 PM IST

وادی کے چار اضلاع گاندربل، بانڈی پورہ، کپوارہ اور شوپیان میں یہ سروے 10 ہزار 800 بچوں پر عالمی ادارہ صحت کے قواعد و ضوابط عمل میں لیا جارہا ہے جس میں گلہڑ کی بیماری اور تھائرائڈ گلینڈ ( Gland Thyroid) میں سوزش پر بھی تحقیق کی جائی گی۔

گورنمنٹ میڈیکل کالج کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے مطابق مذکورہ سروے چار اضلاع میں نجی اور سرکاری سطح پر طبی ادارے میں زیر تعلیم طلبا کے علاوہ سکولوں سے باہر بچوں پر کیا جائے گا جب کہ محققین کے لئے ہر ضلع کو 30 کلسٹروں میں تقسیم کیا ہے اور ہر کلسٹر میں 90 لڑکوں اور لڑکیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

سروے سے 6 سے 12 برس کے عمر کے بچوں میں Iodine کی کمی کے بارے میں اہم معلومات حاصل کی جئے گی جو صدیوں قبل نمک میں Iodine ملاکر دور کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ماہرین کے مطابق کچھ علاقوں میں لوگ ابھی بھی نمک کے بڑے پتھر استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں لوگوں میں Iodine کی کمی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ایسے سروے میں شامل ہونے والے 5 بچوں میں سے ایک کا salt ٹیسٹ کیا جائے گا جب کہ ہر 10 بچوں میں ایک کے پیشاب کا ٹیسٹ کرکے بچے کے جسم میں موجود Iodine اور نمک کی مقدار کا پتہ لگایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.