ETV Bharat / sukhibhava

New Study: پوٹاشیم سے بھرپور غذائیں بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار - خواتین کے لیے صحت کے نسخے

ایک تحقیق کے مطابق جو خواتین کیلا، ایوکاڈو اور سالمن کھاتی ہیں ان میں نمک کے منفی اثرات کم پائے جاتے ہیں۔ Potassium-rich Diets can Help Lower Blood Pressure

پوٹاشیم سے بھرپور غذائیں بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار

author img

By

Published : Jul 23, 2022, 4:53 PM IST

یورپین ہارٹ جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کیلے، ایوکاڈو اور سالمن جیسی پوٹاشیم سے بھرپور غذائیں کھانے سے بوڑھی خواتین کو ہارٹ اٹیک یا فالج سے بچایا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر محققین کا کہنا ہے کہ پوٹاشیم ایک ضروری معدنیات ہے جو بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے، خاص طور پر ان لوگوں میں جو بہت زیادہ نمک کھاتے ہیں۔پوٹاشیم سے بھرپور غذا دل کی بیماری سے بھی لڑ سکتی ہے، جس سے دنیا میں سب سے زیادہ اموات ہوتی ہے۔Potassium-rich Diets can Help Lower Blood Pressure

ایمسٹرڈیم یونیورسٹی میڈیکل سینٹرز کے لیڈ مصنف پروفیسر لیفرٹ ووگٹ نے ایک میڈیا ریلیز میں کہا کہ "یہ بات مقبول ہے کہ زیادہ نمک کا استعمال بلند فشار خون اور دل کے دورے اور فالج کے بڑھتے ہوئے خطرے کا باعث بنتا ہے۔ ڈاکٹر ہمیشہ نمک کی مقدار کو محدود کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کو کہتے ہیں لیکن جب ہماری غذا میں پروسیسڈ فوڈ شامل ہو تب اسے عادت بنا پانا مشکل کام ثابت ہوسکتا ہے۔ پوٹاشیم جسم کو پیشاب میں زیادہ سوڈیم خارج کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ہمارے مطالعے میں پایا گیا ہے کہ غذائی پوٹاشیم خواتین کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

یہ مطالعہ برطانیہ میں 40 سے 79 سال کے درمیان کی عمر کے تقریبا 25 ہزار مردوں اور عورتوں پر کیا گیا، جنہیں محققین نے تقریبا دو سال تک ٹریک کیا۔ ریسرچ کے دوران پایا گیا کہ جیسے جیسے روزانہ پوٹاشیم کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے ویسے ویسے نمک کا زیادہ استعمال کرنے والی خواتین میں بلڈ پریشر کم ہوتا ہے۔

پوٹاشیم کے ہر اضافی گرام سے سسٹولک بلڈ پریشر میں 2.4 ایچ جی/ ایم ایم کمی دیکھی گئی۔ پوٹاشیم دیگر پھلوں، سبزیوں، گری دار میوے، بیج، دودھ، مچھلی، گوشت، چکن، ترکی اور روٹی میں بھی پایا جاتا ہے۔ حالانکہ مردوں میں ایسے کوئی خاص نتائج نہیں دیکھنے کو ملے۔

محقق بتاتے ہیں کہ"ہمارے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ دل کو صحتمند رکھنے کا طریقہ خوراک میں پوٹاشیم کی مقدار کو بڑھانا اور نمک کی مقدار کو محدود کرنا ہے۔ فوڈ کمپنیاں پروسیس شدہ کھانوں میں سوڈیم والی نمک کی جگہ پوٹاشیم نمک کا استعمال کرسکتی ہے۔ اس کے علاوہ ہمیں تازہ اور غیر پروسیس شدہ کھانوں کو ترجیح دینی چاہیے کیونکہ یہ پوٹاشیم سے بھرپور ہوتی ہے اور ان میں نمک کی مقدار کم ہوتی ہے'۔

مطالعہ کے دوران تقریبا 13 ہزار 596 شرکا(55 فیصد) ہسپتال میں داخل ہوئے یا دل کی بیماری کی وجہ سے فوت پائے۔ تحقیق کے دوران ڈچ ٹیم نے شرکا کے عمر، جنس، بی ایم آئی(باڈی ماس انڈیکس) پر نظر رکھا اس کے علاوہ انہوں نے دیکھا کہ شرکا سوڈیم کی کتنی مقدار لے رہیں، کون شرکا کولیسٹرول کم کرنے والی ادویات کا استعمال، سگریٹ نوشی، شراب نوشی کرتے ہیں اور ساتھ میں کن شرکا کو ذیباطیس، دل کی بیماری یا فالج کی شکایت ہوئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) بالغوں کو ایک دن میں کم از کم 3.5 گرام پوٹاشیم اور پانچ گرام سے کم نمک استعمال کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او لوگوں کو بہت ساری سبزیاں، پھل، گری دار میوے، پھلیاں، دودھ کی مصنوعات اور مچھلی کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ چار اونس کے کیلے میں 375 ملی گرام پوٹاشیم ہوتا ہے، جبکہ پانچ اونس پکا ہوا سالمن میں 780 ملی گرام ہوتا ہے۔ ایک 136 گرام آلو میں 500 ملی گرام اور آدھا پنٹ دودھ میں 375 ملی گرام اہم غذائیت ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: Women Diet Plan: خواتین عمر کے لحاظ سے اپنی خوراک کا انتخاب کریں

خوراک میں نمک کی مقدار مردوں یا عورتوں میں پوٹاشیم اور قلبی بیماری کے درمیان تعلق کو متاثر نہیں کرتی ہے۔ "نتائج بتاتے ہیں کہ پوٹاشیم دل کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے، لیکن مردوں کے مقابلے خواتین کو اس سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.