ETV Bharat / sukhibhava

Health Benefits of Makhana مکھانا کھانے کے لاجواب فائدے - health Benefits of Makhana

مکھانے میں دیگر قسم کے اجزا پائے جاتے ہیں جو صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں، مکھانا کو عام طور پر لوگ ناشتے میں استعمال کرتے ہیں۔

مکھانا کھانے کے لاجواب فائدے
مکھانا کھانے کے لاجواب فائدے
author img

By

Published : Mar 31, 2023, 5:07 PM IST

حیدرآباد: مکھانا عام طور پر بھارتی ناشتے یا دیگر پکوانوں میں استعمال کیا جاتا ہے، جیسے کھیر، رائتہ یا مکھانا کا سالن وغیرہ وغیرہ۔ مکھانا کو عام طور پر لوگ شام کے ناشتے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کے مختلف ریاستوں کے لوگ نوراتری اور دیگر تقریبات کے موقع پر مکھانا کو پرساد کے طور پر لوگوں میں تقسیم کرتے ہیں۔ مسلم طبقہ روزے کے دوران مکھانا کو اپنے خوراک میں شامل کرتا ہے، سنیک فوڈ کے طور پر مکھانا صدیوں سے کھانے میں استعمال ہوتا رہا ہے، مکھانے کے بے شمار فوائد ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں۔

مکھانے کے لاجواب فائدے

خواتین کو مکھانا اپنے خوراک میں شامل کرنا چاہئے

مکھانے کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے، اس لیے یہ جسم کو متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے، مکھانا تیزابیت کی کیفیت جیسے کہ ایسیڈیٹی، ناک سے خون بہنا اور ماہواری جیسے مسائل میں ہونے والے بلڈنگ سے نجات دلاتا ہے۔

جلد کے لیے مکھانے کے فوائد

مکھانا اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو آپ کی جلد سے آزاد ریڈیکلز کو خارج کرتا ہے، جس سے آپ جوان نظر آتے ہیں۔ اگر آپ روزانہ مکھانا کھاتے ہیں تو آپ کا جلد ہمیشہ صحت مند نظر آئے گا، تاہم مکھانے کو بغیر بھونیں خوراک میں شامل کریں۔

بالوں کے لیے مکھانے کے فوائد

مکھانا بالوں کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے، مکھانا بالوں کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔ مکھانا ایک بہترین کنڈیشنر کے طور پر کام کرتا ہے جو آپ کے بالوں کو چمکدار اور صحت مند بنانے میں مدد کرسکتا ہے۔ مکھانا میں فلیوونائڈز ہوتے ہیں جو ٹشوز کو ٹھیک کرتے ہیں، زخموں کو ٹھیک کرتے ہیں اور جسم کے سوزش کو روکتے ہیں۔

حمل کے دوران مکھانا کھانے کے فوائد

حمل کے دوران مکھانے کو خوراک میں شامل کرنے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں، مکھانا بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھتا ہے، تناؤ اور ہارمونز اور شوگر کی سطح میں اضافے کو روکتا ہے۔ مکھانا وٹامن بی کمپلیکس اور فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں، لیکن یہ آپ کے خون میں گلوکوز کی سطح کو کم کرکے ہائی بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:

مکھانا دل کی صحت کو برقرار رکھتا ہے۔

مکھانا میں گیلک ایسڈ، کلوروجینک ایسڈ اور ایپیکیٹچن پائے جاتے ہیں جو کہ ہمارے جسم کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ مکھانے دل کی بیماری، کینسر اور ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ مکھانا دل کے مریضوں کے لیے اچھا ہوتا ہے کیونکہ اس میں سوڈیم، کولیسٹرول اور سیچوریٹڈ چکنائی کم ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.