ETV Bharat / sukhibhava

Stroke Cases in Covid Patients: کووڈ سے متاثرہ افراد کو برین اسٹروک کا خطرہ

author img

By

Published : Dec 15, 2022, 1:56 PM IST

Updated : Dec 15, 2022, 2:05 PM IST

کورونا سے متاثرہ لوگوں میں برین اسٹروک اور برین ہیمریج کے معاملات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جو تشویش کا باعث ہے۔

کووڈ سے متاثرہ افراد کو برین اسٹروک کا خطرہ

دہلی: کورونا کا قہر ابھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ کورونا کے دوران بڑی تعداد میں لوگ آئی سی یو میں داخل ہوئے تھے۔ ان کے علاج کے دوران ڈاکٹروں نے طویل عرصے تک انہیں خون پتلا کرنے کی دوا دی تھی جس کا نقصان اب سامنے آرہا ہے۔ دوا بند ہونے کے بعد کورونا سے متاثرہ لوگوں کا خون اب گاڑھا ہو رہا ہے جس کی وجہ سے برین اسٹروک کے معاملات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ Risk of stroke in covid patients

آگرہ کے ایک ہوٹل میں منعقدہ قومی کانفرنس میں دہلی ایمس کے نیورو سرجری ڈپارٹمنٹ کے سابق ایچ او ڈی پروفیسر ویر ارجن مہتا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کہ اب کورونا سے صحت یات ہوئے مریضوں میں برین اسٹروک کا معاملہ بڑھ رہا ہے جو تشویش کا باعث ہے۔ پروفیسر ویر ارجن مہتا کا کہنا ہے کہ کووڈ کے ایک سال بعد ان لوگوں میں پھیپھڑوں کے مسائل یا دیگر کئی مسائل دیکھنے کو مل رہے ہیں اور جو کووڈ سے متاثر ہوئے تھے ان میں خون کے جمنے کے معاملہ سامنے آرہا ہے۔ جس کی وجہ سے برین اسٹروک اور برین ہیمرج کے کیسز میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔Stroke Cases in Covid Patientsؒ

پروفیسر ویر ارجن مہتا کہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہے کہ پہلے یہ بیماریاں نہیں تھیں۔ برین اسٹروک اور برین ہیمرج کے تمام کیسز پہلے بھی آتے تھے۔ تاہم اس وقت اتنی ٹیکنالوجی نہیں تھی۔ جیسے جیسے ٹیکنالوجی بڑھتی جارہی ہے ویسے ویسے بیماریاں بھی پکڑ میں آرہیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج برین اسٹروک اور برین ہیمرج کے مریض کی پہچان وقت سے پہلے کرلی جارہی ہے اور علاج کے بعد وہ صحت یاب بھی ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

پروفیسر ویر ارجن مہتا کہتے ہیں کہ ملک میں نیورو سرجن کی کمی ہے۔ اگر ہم بھارت کی بات کریں تو یہاں تقریبا 5000 نیورو سرجن ہوں گے۔ جن میں سے زیادہ تر نیورو سرجن بڑے میٹروپولیٹن شہروں جیسے دہلی، ممبئی، بنگلور، کولکتہ اور دیگر کئی شہروں میں مقیم ہیں۔ چھوٹے شہروں میں نیورو سرجن کی بہت کمی ہے۔ اگر آج دیہی علاقوں میں دیکھا جائے تو برین اسٹروک اور برین ہیمرج کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن وہاں ایسے ماہرین موجود نہیں ہیں۔ حکومت کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔stroke cases Increase in India

Last Updated : Dec 15, 2022, 2:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.