ETV Bharat / sukhibhava

Effects of Alcohol on Body شراب سے کئی سنگین بیماریوں کا خطرہ

author img

By

Published : Mar 16, 2023, 5:10 PM IST

شراب پینا جسم کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے، شراب آہستہ آہستہ جسم کو کھوکھلا کردیتا ہے جو بعد میں کئی سنگین بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

شراب سے کئی سنگین بیماریوں کا خطرہ
شراب سے کئی سنگین بیماریوں کا خطرہ

حیدرآباد: شراب نوشی کو آج کل موج مستی سے جوڑا جانے لگا ہے، پارٹی ہو یا کوئی خوشی کا موقع، شراب پینا عام ہوگیا ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ شراب پینا جسم کے لئے کافی نقصان دہ ہوتا ہے، لیکن پھر بھی کچھ لوگ روزانہ ڈرنک کرتے ہیں۔ الکحل کی ضرورت سے زیادہ استعمال جسم کو کئی طرح سے نقصان پہنچاتا ہے۔ ماہر غذائیت کے مطابق الکحل جگر کے ساتھ جسم کے دوسرے حصوں پر بھی منفی اثر ڈالتا ہے۔ نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق، مرد اور خواتین کو ایک ہفتے میں 14 یونٹ سے زیادہ الکحل نہیں لینا چاہئے، جو تقریبا 175 ملی لیٹر کے 6 گلاس یا چار فیصد بیئر کے چھ پنٹ کے برابر ہے۔ اگر کوئی اس سے زیادہ ڈرنگ کرتا ہے تو اس کا اثر آہستہ آہستہ جسم پر ہونا شروع ہوجاتا ہے اور بعد ازاں وہ شدید مرض میں مبطلا ہوجاتا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق شراب نوشی کرنے والا شخص اگر اکثر بلوٹیڈ محسوس کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ الکحل اس کے نظام ہاضمہ پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔ پیٹ میں پائے جانے والے صحتمند بیکٹیریا الکحل سے متاثر ہوتے ہیں اور جس سے ہماری آنت کی صحت خراب ہوسکتی ہے۔ اگر آپ کو بھی بلاٹنگ ہورہی رہے تو فوری طور پر شراب چھوڑ کر ڈاکٹرز سے رابطہ کرنا چاہئے۔

شراب نوشی کے بعد بیمار محسوس کرنا

ڈاکٹرز کے مطابق اگر آپ باقاعدگی سے زیادہ شراب پیتے ہیں، تو آپ کو کئی بیماریوں کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے کیونکہ یہ آپ کی قوت مدافعت کو کمزور کرتا ہے۔ شراب کا زیادہ استعمال آپ کے خون میں بیماریوں سے لڑنے والے خلیوں کی تعداد کو کم کرسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ ہمیشہ کے لیے بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

نیند میں خلل

شراب نوشی کرنے والے بہت سے لوگوں میں بے خابی کی کیفیت ہوتی ہے، وہ سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند کبھی نہیں لے پاتے ہیں، انہیں سونے میں کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے ان کی طبیعت کبھی ٹھیک نہیں رہتی ہے۔ تاہم صحت مند رہنے کے لیے نیند اتنی ہی ضروری ہے جتنا زندہ رہنے کے لیے کھانا اور ورزش کرنا۔ شراب نوشی کے بعد آگر آپ کو نیند میں خلل پڑتا ہے، تو آپ کو فورا شراب چھوڑ دینا چاہئے۔

شراب نوشی سے جلد کا مسئلہ

ماہرین غذائیت کے مطابق شراب جلد کا مسئلہ بھی پیدا کرسکتا ہے۔ بہت زیادہ شراب پینے سے اسکن کینسر کا بھی خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ الکحل جلد کو خشک بنا دیتا ہے جس سے چہرے پر جھریاں اور لکیریں نمودار ہونے لگتی ہیں۔ اگر آپ بہت زیادہ شراب نوشی کرتے ہیں اور آپ کی جلد خشک ہورہی ہے تو آپ کو شراب پینا چھوڑ دینا چاہئے۔

مزید پڑھیں:

دانت کا مسئلہ

ڈاکٹرز کے مطابق بہت زیادہ شراب دانتوں کی بیماریوں میں اضافہ کرتا ہے۔ میٹھے خوراک اور مشروبات آپ کے منہ میں بیکٹیریا کو بڑھانے کا کام کرتے ہیں جو مسوڑوں اور دانت کو کمزور کرتے ہیں۔ اس لیے الکحل کسی طرح سے بھی صحت کے لیے فائدہ مند نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.