حیدرآباد: پینکریاٹائیٹس ایک بیماری ہے جس میں لبلبہ میں سوزش آجاتی ہے، پینکریاٹائیٹس کی دو قسمیں ہوتے ہیں۔ دائمی اور شدید۔ یہ دونوں بعض وقت میں شدید تکلیف کا باعث ہوسکتے ہیں۔ اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو سنگین پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ ایکیوٹ پینکریاٹائیٹس اس حالت کو کہتے ہیں جب لبلبہ میں اچانک سوزش آجاتی ہے۔ جو عام طور پر مناسب علاج سے چند دنوں میں ٹھیک ہوجاتی ہے۔ جبکہ کرونک پینکریاٹائیٹس اس حالت کو کہتے ہیں جب لبلبہ میں سوزش طویل عرصے تک رہتی ہے، جس کے نتیجے میں وقت گزرنے کے ساتھ عضو کو نقصان پہنچنا شروع ہوجاتا ہے۔ بار بار ہونے والی ایکیوٹ پینکریاٹائیٹس سے کرونک پینکریاٹائیٹس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ایکیٹ پینکریاٹایٹس کے علامات
- پیٹ کے اپری حصے میں درد
- پیٹ سے ہیٹح تک میں درد
- پیٹ کا نرم محسوس ہونا
- قے
- بخار
- متلی
- تیز دل کی دھڑکن
- سست سانس لینا
کرونک پینکریاٹائیٹس کی علامات
- پیٹ کے اوپری حصے میں درد
- بدہضمی اور کھانے کے بعد درد
- کم بلڈ پریشر
- وزن میں کمی
- تیل اور بدبودار پاخانہ
- ذیابیطس
اس میں کیا احتیاطی تدابیر اختیار کیا جائے
آپ کے لبلبہ کی حفاظت اور پینکریاٹائیٹس کی سوزش جیسے سنگین صحت کے مسائل کے خطرے کو کم کرنے کے کئی طریقے موجود ہیں۔ جس میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں۔
لبلبے کے مریضوں کو شراب سے دور رہنا چاہئے۔
کم چکنائی اور زیادہ فائبر والی غذا لبلبہ کے تناؤ کو کم کرنے اور پینکریاٹائیٹس کی سوزش کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
تمباکو نوشی سے سختی کے ساتھ پرہیز
فیٹی لیور والے اور فاسٹنگ لپڈ لیول والے لوگوں کو اپنے طرز زندگی کے حوالے سے بیدار رہنا چاہئے۔