ETV Bharat / sukhibhava

صوتی آلودگی ڈمینشیا کے لیے خطرے کی گھنٹی - what is dementia

ایس ایل جی اسپتال کے کنسلٹنٹ نیورولوجسٹ ابھینے ایم ہوچے کا کہنا ہے کہ موسیقی الزائمر اور ڈمینشیا متاثر لوگوں پر مثبت اثر قائم کرتی ہے۔موسیقی سننا یا گنگنانا الزائمر اور ڈمینشیا سے متعلق بیماری میں مبتلا لوگوں میں جذباتی تبدیلیاں تو لاتی ہی ہیں ساتھ میں یہ ان کے رویہ اور موڈ کے لیے بھی اچھا ہوتا ہے۔ الزائمر کی بیماری میں موسیقی سے وابستہ یادیں(میوزیکل میموری) مریض کے ذہن میں محفوظ رہتی ہیں کیونکہ دماغ کے جو حصے میوزیکل میموری سے جڑے ہوتے ہیں وہ اس بیماری سے خراب نہیں ہوتے ہیں۔

صوتی آلودگی ڈمنیشا کے لیے خطرے کی گھنٹی
صوتی آلودگی ڈمنیشا کے لیے خطرے کی گھنٹی
author img

By

Published : Sep 23, 2021, 3:12 PM IST

جہاں ایک طرف ڈاکٹر بتاتے ہیں کہ موسیقی ہماری ذہنی صحت پر مثبت اثرات قائم کرتی ہے، وہیں اس شور زدہ ماحول میں الزائمر سے ہونے والی بیماری ڈمینشیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ دنیا بھر میں صحت کے بین الاقوامی جریدوں میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، انسانی شور شرابے یعنی ٹریفک کے شور کا مسلسل سامنا کرنے سے عمر رسیدہ آبادی میں ڈمینشیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بھارت دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والا ملک بننے کی دوڑ میں سب سے آگے ہے اور یہ جہاں اپنی بنیادی طبی سہولیات کو بہتر کرنے کی کوشش کررہا ہے، وہیں ملک میں عمر رسیدہ آبادی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ معاشرے کا یہ طبقہ عمر سے متعلق پیچیدگیوں جیسے ڈمینشیا سے متاثر ہے، یہ بیماری سوچنے، یاد رکھنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے، اس کی دیگر علامت میں انسان کے رویوں، موڈ اور شخصیت میں تبدیلی سامنے آتی ہے۔

گلین ایگلز گلوبل اسپتال کے کنسلٹنٹ نیورولوجسٹ سری تیجا ریڈی نے ڈمینشیا کے بارے میں بتایا کہ موسیقی عام طور پر ہر عمر کے شخص کو تسکین اور ذہنی آرام پہنچاتی ہے لیکن مسلسل تیز اور شور زدہ ماحول میں سانس لینا ذہنی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے اور اگر کوئی پہلے سے ہی الزائمر یا ڈمینشیا سے متاثر ہیں تو یہ ماحول ان کے ذہنی صحت کے لیے باعث تشویش ہے۔ بڑے شہروں میں دن اور رات دونوں وقت میں زیادہ سرگرمیاں دیکھنے کو ملتی ہیں، جو زیادہ شور اور صوتی آلودگی کی وجہ بھی بنتی ہے اور یہ آلودگی آپ کی یادداشت اور توجہ کرنے کی صلاحیت کو بھی متاثر کرتی ہے۔

ایس ایل جی اسپتال کے کنسلٹنٹ نیورولوجسٹ ابھینے ایم ہوچے کا کہنا ہے کہ موسیقی الزائمر اور ڈمینشیا متاثر لوگوں پر مثبت اثر قائم کرتی ہے۔موسیقی سننا یا گنگنانا الزائمر اور ڈمینشیا سے متعلق بیماری میں مبتلا لوگوں میں جذباتی تبدیلیاں تو لاتی ہی ہیں ساتھ میں یہ ان کے رویہ اور موڈ کے لیے بھی اچھا ہوتا ہے۔ الزائمر کی بیماری میں موسیقی سے وابستہ یادیں(میوزیکل میموری) مریض کے ذہن میں محفوظ رہتی ہیں کیونکہ دماغ کے جو حصے میوزیکل میموری سے جڑے ہوتے ہیں وہ اس بیماری سے خراب نہیں ہوتے ہیں۔

گلین ایگلس گلوبل اسپتال کے نیور فزیشین چانگلہ پروین نے بتایا کہ بڑھاپے میں مریضوں کو زیادہ توجہ اور شفقت کی ضرورت ہوتی ہے اور جو لوگ ڈمینشیا سے متاثر ہیں انہیں زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔الزائمر وہ سب سے عام بیماری ہے جس سے ڈمینشیا ہوتا ہے، لیکن اس کے علاوہ عمر رسیدہ لوگوں میں اس بیماری میں مبتلا ہونے کی متعدد وجوہات ہے۔ٹریفک کی شور کی طرح دیگر تیز اور ناپسندیدہ آوازیں بھی عمر رسیدہ لوگوں میں ڈمنشیا کی اہم وجہ ہے۔اگر آپ کے گھر میں کوئی معمر شخص موجود ہے تو آپ انہیں شور و شغل سے محفوظ رکھنے کی بات کو یقینی بنائیں اور یہ پیچیدگیوں کو روکنے کا بہترین حل ہے۔

رات کے وقت زیادہ شور و شرابہ باعث تشویش ہے کیونکہ نیند ذہنی تکلیفوں سے دور ہونے کا اہم ذریعہ ہے۔ نیند کا پورا نہیں ہونا آکسیڈیٹو تناؤ میں اضافہ کرتا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.