ETV Bharat / sukhibhava

Benefits of Moong Dal مونگ دال حاملہ خواتین کے لیے فائدہ مند - مونگ دال کے فوائد

مونگ کی دال حاملہ خواتین کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ کاربوہائیڈریٹس اور پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے جو حاملہ عورت کو بہت زیادہ توانائی اور غذائیت فراہم کرتا ہے۔ Moong dal is beneficial for pregnant women

پودینہ یورک ایسڈ کو کنٹرول کرتا ہے
پودینہ یورک ایسڈ کو کنٹرول کرتا ہے
author img

By

Published : Mar 29, 2023, 5:11 PM IST

حیدرآباد: دالیں غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں اور حاملہ خواتین کو اپنے خوراک میں دال شامل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ دال کی کئی اقسام ہیں اور ان میں مونگ کی دال حاملہ خواتین کے لیے کافی فائدہ مند سمجھی جاتی ہے۔ اگر آپ حاملہ ہیں اور صحت مند غذا لینا چاہتے ہیں تو آپ ہمارے مضمون کے ذریعے مونگ کی دال کے فوائد جان سکتے ہیں۔

مونگ دال پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے

مونگ کی دال حاملہ خواتین کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ کاربوہائیڈریٹس اور پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے جو حاملہ عورت کو بہت زیادہ توانائی اور غذائیت فراہم کرتا ہے۔ پروٹین ایک اہم غذائیت ہے جو ٹوٹے ہوئے خلیوں کی مرمت اور جسم میں نئے خلیات بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جسم میں پٹھوں کی تعمیر کے لیے بھی پروٹین ضروری ہے۔

مونگ دال میں کثیر مقدار میں فائبر پایا جاتا ہے

پیلی مونگ دال میں موجود فائبر حاملہ خواتین کی صحت میں اضافہ کرتا ہے۔ فائبر قبض اور معدے کے السر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ فائبر پیٹ پھولنا، متلی، درد اور ماننگ سکنیس کو بھی دور کرتا ہے۔ آپ حمل کے دوران مونگ کی دال کے ساتھ دیگر فائبر والی غذائیں جیسے ہری سبزیاں اور پھل کھا سکتے ہیں۔

مونگ دال میں آئرن کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے

حمل کے دوران آئرن بہت ضروری ہے اور اسے مونگ کی دال سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ آئرن ایک اہم معدنیات ہے جو جسم کو اپنے افعال انجام دینے میں مدد کرتا ہے۔ پیلی مونگ کی دال ہیموگلوبن اور خون کے سرخ خلیات کو بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔ یہ آپ کے جسم میں آئرن کی فراہمی بھی کرتی ہے۔ آئرن کی کمی سے دائمی تھکاوٹ اور اینیمیا کا سبب بن سکتی ہے، جو بچے کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

مونگ دال میں فولک ایسڈ پایا جاتا ہے

مونگ کی دال بچے کی نشوونما کے لیے بہتر ہوتی ہے، فولک ایسڈ حمل کے دوران نیورل ٹیوب بنانے میں مدد کرتا ہے جب بچہ تیزی سے نشوونما کر رہا ہوتا ہے۔ فولک ایسڈ بہت اہم ہے کیونکہ یہ بچے کے دماغ کو بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مونگ کی دال بچوں کے دماغی خلیوں کے لیے اچھی ہوتی ہے۔ فولیٹ بچے میں اسپائنا بائفڈا جیسے پیدائشی نقائص کو بھی روکتا ہے۔ بچے کی یادداشت کے خلیات بہت اچھی طرح سے تیار ہوتے ہیں اور اس سے اس کا دماغ تیز ہوتا ہے۔ جب حاملہ خواتین میں فولیٹ کی کمی ہوتی ہے تو پیدائشی نقائص کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

مونگ کی دال میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس حمل کے دوران جسم کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بہترین ہیں۔ نیشنل لائبریری آف میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اینٹی آکسیڈنٹس خلیات کو آکسیڈیٹیو کے نقصان سے بچا کر پہلے سہ ماہی میں اسقاط حمل کو روکتا ہے۔ یہ جسم کو فری ریڈیکل نقصان سے بچاتا ہے۔ یہ کینسر جیسی سنگین بیماریوں کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.