اوٹاوا: کینیڈا میں منکی پاکس کے 1,363 معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 38 ہسپتال میں داخل ہیں۔ کینیڈا کی پبلک ہیلتھ ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ تصدیق شدہ کیسز میں سے 656 اونٹاریو، 515 کیوبیک، 150 برٹش کولمبیا، 34 البرٹا، 3 سسکیچیوان، 2 یوکون اور ایک ایک نووا اسکاٹیا، مانیٹوبا اور نیو برنسوک سے ہیں۔ Monkeypox cases in Canada
اونٹاریو کے چیف میڈیکل آفیسر کیرن مور نے بتایا کہ سب سے زیادہ آبادی والے صوبے میں منکی پوکس کا خطرہ کم ہوا ہے۔ مور نے کہا کہ 15 جولائی کے ہفتے میں شہر میں ایکٹو کیسز زیادہ تھے، پی سی آر ٹیسٹنگ کے ذریعے روزانہ تقریباً 16 سے 18 کیسز کی نشاندہی کی جا رہی تھی، اور اب یہ تعداد دھیرے دھیرے کم ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
ماہرین کے مطابق منکی پوکس ایک وائرل بیماری ہے، جو متاثرہ شخص کے قریبی رابطے سے ایک شخص سے دوسرے انسان میں پھیلتاہے، جس میں گلے ملنا، مالش کرنا یا جنسی ملاپ شامل ہے۔
(آئی اے این ایس)