ETV Bharat / sukhibhava

Gut Health: شادیوں کے موسم میں اپنے معدے کا دھیان کیسے رکھیں

بھارت میں اس وقت شادیوں کا موسم ہے۔ سال کے اس وقت جہاں ایک طرف لوگ دلکش کپڑے پہننے کی خواہش رکھتے ہیں، وہیں انہیں امید ہوتی کہ شادیوں کی تقریبات میں انہیں ذائقہ دار اور لاجواب پکوان کھانے کو ملیں گے۔ ان تقریبات میں ہم چاہیں کتنے مصالحہ دار کھانے کو نظر انداز کریں لیکن ہم انہیں کھانے سے خود کو روک نہیں پاتے ہیں۔ لیکن ان پکوان کے کھانے کے دوسرے دن اکثر ہمیں بدہضمی اور آنت سے متعلق مسائل Gut Related Issues سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ اس لیے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے بھارت کی مشہور نیوٹریشنسٹ رجوتا دیویکر Nutritionist Rujuta Diwekar شادی کے موسم میں اپنے ہاضمے کو صحت مند رکھنے کے لیے تین طریقے بتاتی ہیں۔

شادیوں کے موسم میں اپنے معدہ کا دھیان کیسے رکھیں

author img

By

Published : Dec 4, 2021, 3:29 PM IST

ڈائیٹنگ کے دوران بلا جھجک اپنی پسند کی غذا کھانے والے دن کو 'چیٹ ڈے' Cheat Days کہا جاتا ہے۔ چیٹ ڈے Cheat Days کے وقت ہم اپنی پسندیدہ خوراک یا غذا تو کھاتے ہیں لیکن ساتھ میں ہم اپنی آنت اور معدہ کی صحت Gut Health کے حوالے سے فکرمند بھی رہتے ہیں۔

چیٹ ڈے کے دوران اپنی آنت کی صحت کا خیال رکھنا ایک چیلنجنگ کام ہے۔ لہذا اس آرٹیکل کے ذریعہ ہم آپ کو مناسب ہاضمہ کو برقرار رکھنے، پیٹ میں بھاری پن، گیس ، تیزابیت اور مڑوڑ یعنی کہ بلوٹنگ کو دور Digestion And Bloating کرنے کے لیے کچھ آسان گھریلو نسخے اور علاج یہاں بتائیں گے۔

بھارت میں اس وقت شادیوں کا موسم ہے۔ سال کے اس وقت جہاں ایک طرف لوگ دلکش کپڑے پہننے کی خواہش رکھتے ہیں وہیں انہیں امید ہوتی کہ شادیوں کی تقریبات میں انہیں ذائقہ دار اور لاجواب پکوان کھانے کو ملیں گے۔ ان تقریبات میں ہم چاہیں کتنے مصالحہ دار کھانے کو نظر انداز کریں لیکن ہم انہیں کھانے سے خود کو روک نہیں پاتے ہیں۔ لیکن ان پکوان کے کھانے کے دوسرے دن اکثر ہمیں بد ہضمی اور آنت سے متعلق مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ اس لیے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے بھارت کی مشہور نیوٹریشنسٹ رجوتا دیویکر Nutritionist Rujuta Diwekar شادی کے موسم میں اپنے ہاضمے کو صحت مند رکھنے کے لیے تین طریقے بتاتی ہیں۔

میتھی کے لڈو

ماہر غذائیت روجوتا دیویکر ناشتے میں گڑ، گھی اور خشک ادرک کے ساتھ بنے میتھی کے لڈو کھانے کا مشورہ دیتی ہیں۔ وہ بتاتی ہیں کہ یہ پیٹ کے درد اور قبض سے نجات دلاتا ہے، آنتوں کو صحتمند رکھتا ہے اور یہاں تک معدہ کے خرابی کی وجہ سے ہوئے خشک بالوں کو چمکدار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ یہ لڈو آپ کے بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

آپ اسے یا تو ناشتے میں لے سکتے ہیں یا شام کے 4 سے 6 بجے کے وقت بھی کھاسکتے ہیں۔

چھاچھ

ایک اور چیز جو وہ تجویز کرتی ہے کہ دوپہر کے کھانے کے فوراً بعد ایک گلاس چھاچھ ہنگ اور کالے نمک کے ساتھ پئیں۔ چھاچھ پروبائیوٹکس اور وٹامن بی 12 سے بھرپور ہوتا ہے، جبکہ ہنگ اور کالا نمک بلوٹنگ، گیس کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔ چھاچھ آئی بی ایس (ایریٹیبل بول سنڈروم) کو بھی روکنے میں مدد کرتا ہے،

چیون پراش

سوتے وقت دودھ کے ساتھ ایک چمچ چیوان پراش بھی کھا سکتے ہیں۔ اس سے مدافعتی نظام کو مضبوط رکھنے میں مدد ملتی ہے اور یہ فلیوونوئیڈس flavonoids اور اینٹی اوکسیڈینٹ antioxidants سے بھرپور ہوتا ہے۔

ان آسان طریقوں سے آپ اپنے آنتوں کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ چیٹ ڈے کے دوران پیٹ میں گیس یا بلونٹگ ایک عام حالت ہے۔ لہذا بلوٹنگ کو دور کرنے کے لیے کیرالہ آیوروید ویدیاسالہ کے ایم ڈی آیوروید ڈاکٹر این سریواستو نے کچھ آیورویدک علاج تجویز کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: اینٹا ایسڈ ذیابطیس مریضوں کے شوگر لیول کو متوازن بنانے میں مددگار

  • ایک چٹکی خشک ادرک کا پاؤڈر ایک گلاس گرم پانی کے ساتھ لیں۔ یہ قوت ہضم کو بڑھاتا ہے اور بلوٹنگ کو کم کرتا ہے۔
  • صبح کے وقت دو چمچ میتھی کھائیں۔ یہ پیٹ کی تکلیف کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
  • ایک چمچ کالا نمک، ایک چمچ زیرہ لیں اور اسے پاؤڈر بنالیں۔ اسے ایک گلاس پانی میں اچھی طرح سے ملائیں اور کھانے کے بعد پی لیں۔
  • ایک گلاس گرم پانی لیں اور 1 چمچ ادرک کا رس ملا دیں۔ اپنے ذائقے کے مطابق 2 یا 3 چمچ شہد ڈال کر پی لیں۔
  • 5 گرام لونگ، 10 گرام سونف، 10 گرام اجوائن، 10 گرام زیرہ، 5 گرام کالا نمک لے کر اس کا پاؤڈر بنا لیں۔کھانا کھانے کے آدھے گھنٹے کے بعد اسے آدھا چمچ کھائیں۔ یہ قبض اور گیس کی پریشانی کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
  • 10 گرام الائچی، 10 گرام لوگن، 10 گرام کالی مرچ، 10 گرام زیرہ، 5 گرام کالا نمک، 10 گرام سونف، 20 گرام شوگر کینڈی((اگر آپ کو ذیابیطس ہے تو شوگر کینڈی نہ ڈالیں)۔ اسے اچھے سے ملا کر پاؤڈر کی شکل میں بنالیں۔ روزانہ کھانے کے آدھے گھنٹے بعد آدھا چمچ لیں۔ یہ گیس، قبض اور پیٹ کے درد کے لیے بہت مفید ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.