ETV Bharat / sukhibhava

Lung Cancer Awareness Month: پھیپھڑوں کا کینسر ایک پیچیدہ مرض

پھیپھڑوں کا کینسر۔ کینسر کی دوسری سب سے عام قسم ہے جس سے دنیا بھر میں ہر سال بڑی تعداد میں اموات ہوتی ہے۔ پھیپھڑوں کے کینسر کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پھیلانے کے غرض سے نومبر ماہ کو پھیپھڑوں کے کینسر سے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ Lung Cancer Awareness Month

پھیپھڑوں کا کینسر ایک پیچیدہ کینسر ہے
پھیپھڑوں کا کینسر ایک پیچیدہ کینسر ہے
author img

By

Published : Nov 4, 2022, 10:40 AM IST

پھیپھڑوں کا کینسر دوسری سب سے عام قسم ہے جس سے دنیا بھر میں ہر سال بڑی تعداد میں اموات ہوتی ہیں۔ پھیپھڑوں یا پھیپھڑوں کے کینسر کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پھیلانے کے غرض سے نومبر کے مہینے کو پھیپھڑوں کے کینسر سے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ Lung cancer is a dangerous type of cancer

پھیپھڑوں کا کینسر ایک پیچیدہ کینسر ہے۔

پھیپھڑوں کا کینسر یا لنگس کینسر، کینسر کی ان اقسام میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ عالمی سطح اعداد و شمار کی بات کریں تو ہر سال صرف امریکہ میں تقریباً 218,500 افراد پھیپھڑوں کے کینسر سے متاثر ہوتے ہیں، جن میں سے تقریباً 142,000 کی اس سے موت ہوجاتی ہے۔ امریکہ ہی نہیں بلکہ بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین صحت کا خیال ہے کہ لنگس کینسر ترقی پذیر ممالک میں مردوں میں سب سے زیادہ عام ہے۔ Lung cancer is a dangerous type of cancer

ہر سال نومبر کو پھیپھڑوں کے کینسر کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد لوگوں میں پھیپھڑوں کے کینسر کی سنگینی اور اس کی علامات کو سمجھنے اور اس سے بچاؤ کے لیے بروقت کوششیں کرنے کی ضرورت کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔ اس سال دیگر تقریبات کے علاوہ لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ #LungCancerAwarenessMonth کا استعمال کرکے اپنے تجربات شیئر کریں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چلائے جارہے اس آگاہی مہم کا حصہ بنیں۔ Lung cancer is a dangerous type of cancer

بھارت کے اعداد و شمار

کینسر اگینسٹ انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہر سال پھیپھڑوں کے کینسر کے تقریباً 67 ہزار نئے کیس سامنے آتے ہیں۔ جن میں 48 ہزار سے زائد مرد اور 19 ہزار سے زائد خواتین شامل ہوتے ہیں۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ ان متاثرین میں سے تقریباً 63 ہزار افراد موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ دنیا بھر میں پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں بات کریں تو یہ تمام قسم کے کینسر کی وجہ سے ہونے والی اموات میں سے 18.2 فیصد ہے۔ وہیں نیشنل کینسر رجسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2020 میں بھارت میں مردوں میں پھیپھڑوں کے کینسر کے مریضوں کی تعداد 679,421 تھی، جب کہ خواتین میں یہ 712,758 تھی۔Lung Cancer Awareness

ماہرین کا خیال ہے کہ اگرچہ پھیپھڑوں کے کینسر کی ابتدائی مراحل میں نشاندہی کرنا مشکل ہے لیکن اگر اس کی علامات کا بروقت پتہ چل جائے اور بروقت علاج شروع کر دیا جائے تو اس کے خطرے سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے۔ عام طور پر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ صرف تمباکو نوشی اور آلودگی ہے۔ جو کافی حد تک درست ہے کہ آلودگی کے علاوہ پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ زیادہ تر صورتوں میں سگریٹ یا ہُکّے کا زیادہ استعمال یا ان سے پیدا ہونے والے دھوئیں کا زیادہ دیر لینا۔ لیکن پھیپھڑوں کا کینسر کے کئی اور وجوہات ہوسکتے ہیں۔ جن میں سے ایک موروثی بھی ہے۔ اس کے علاوہ ریڈی ایشن تھراپی یا مخصوص قسم کی پیچیدہ تھراپی اس بیماری کے مضر اثرات ہیں۔ اس کے علاوہ سرطان پیدا کرنے والے مادے، بڑھاپا اور موٹاپا وغیرہ بھی اس بیماری کے ذمہ دار ہوسکتے ہیں۔ Lung Cancer Awareness Month November

پھیپھڑوں کے کینسر کی علامات

پھیپھڑوں کے کینسر کے ابتدائی مراحل میں درج ذیل علامات دیکھی جا سکتی ہیں۔

مسلسل کھانسی

سانس لینے میں دشواری

آواز بیٹھنا

سینے اور پیٹ میں درد

کھانسی میں خون

وزن میں کمی

ہڈیوں میں درد

سر درد

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کسی بھی بیماری یا مسئلے سے جڑی ہلکی علامات کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ اگر یہ علامات لمبے عرصے تک یا عام علاج کے بعد بھی نظر آئیں تو اس کی مکمل جانچ ضروری ہے۔ Lung Cancer Awareness Month November

مزید پڑھیں:

پھیپھڑوں کے کینسر سے آگاہی کا مہینہ

پھیپھڑوں کے کینسر سے متعلق آگاہی کا مہینہ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے منایا جا رہا ہے اور اس کے ساتھ نہ صرف پھیپھڑوں کے کینسر سے متعلق تنظیمیں ملک اور بیرون ملک میں کام کررہی ہیں۔ بلکہ کئی دیگر صحت کی تنظیمیں بھی اس سے وابستہ ہیں۔ یہ ایک عالمی مہم ہے جو اس تناظر میں آگاہی پھیلانے کے ساتھ ساتھ اس بیماری کی تشخیص کے بارے میں بات چیت اور تبادلہ خیال کرنے اور نئے اشتراکات قائم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔Lung Cancer Awareness Month

بھارت میں پھیپھڑوں کے کینسر سے متعلق کچھ اعدادوشمار کے مطابق، یہاں ہر 68 میں سے 1 مرد کو پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ لاحق ہے۔ لیکن اس قسم کے کینسر میں مبتلا مریضوں کے کل کیسز میں سے تقریباً 45% مریضوں کو چوتھی سٹیج پر اس بیماری کے بارے میں معلومات ہوتا ہے۔ صرف 10-15 فیصد مریض ایسے ہیں جو بیماری کے ابتدائی مرحلے میں اس بیماری کے ہونے کے بارے میں معلومات حاصل کر پاتے ہیں۔ Lung Cancer Awareness Month November

ایسے ہی حالات سے بچنے کے لیے لوگوں کو اس پیچیدہ بیماری کی معمولی علامات کے بارے میں آگاہ اور چوکنا کرنا اور ایسے افراد جن کی خاندانی تاریخ، کسی بیماری، علاج، ماحول یا دیگر وجوہات کی بنا پر ہے انہیں اس بیماری کا شکار سمجھے جا سکتے ہیں، اس لیے انہیں اپنی صحت کا خاص خیال رکھنے اور وقتاً فوقتاً چیک کرواتے رہنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ Lung Cancer Awareness Month

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.