عام طور پر لوگ ورزش کو ایک ضروری عادت سمجھنے کے بجائے محض سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے کے لیے ورزش کرتے ہیں، جو کہ بالکل غلط ہے۔ایک مطالعے کے مطابق 64 فیصد ہندوستانی کبھی ورزش کرتے ہی نہیں ہیں۔
اپنی روزمرہ کی زندگی میں ورزش کی عادت کو شامل کرنا ضروری ہے
ہر عمر کے مرد اور خاتون دونوں کو جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے روزانہ باقاعدگی کے ساتھ ورزش کرنی چاہیے۔لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں ہے کہ آپ مسلسل 1 سے دو گھنٹہ تک شدید ورزش کریں۔ روزانہ ہلکی پھلکی ورزش بھی بہت فائدہ مند ہوسکتی ہے۔ہماری روز مرہ کی زندگی میں ورزش کے حوالے سے ضروری نکات کو مزید جاننے کے لیے ای ٹی وی بھارت کی سکھی بھوا کی ٹیم نے فٹنس کی ماہر مینو ورما سے خاص بات چیت کی۔
باقاعدگی سے ورزش کرنے کے فوائد
- ورزش جسم کی قوت مدافعت کو مضبوط کرتی ہے۔
- ورزش سے پٹھے تو مضبوط ہوتے ہی ہیں لیکن ساتھ میں یہ پورے جسم میں خون کا بہاؤ بھی بہتر بناتا ہے۔
- روزانہ ورزش کرنے سے بلڈ پریشر سے متعلق مسائل کم ہوجاتےہیں اور یہ بلڈ پریش کو بھی قابو میں رکھتی ہے۔
- ورزش میٹابولزم کو صحت مند رکھنے میں مفید ثابت ہوتی ہے، جو وزن کو کنٹرول کرنے کے لیے ضروری ہے۔یہ کیلوری کو جلدی گھٹاتا ہے اور وزن کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔
- تناؤ، اضطراب، سر درد اور ڈپریشن جیسے مسائل بھی ورزش سے کم یا ٹھیک کیے جاسکتے ہیں۔
- جن لوگوں کو کمر، بازوؤں اور ٹانگوں میں درد کی شکایت ہوتی ہے، وہ ہر وقت کمزور محسوس کرتے ہیں، ایسے میں ورزش ان کے لیے فائدہ مند ہوسکتی ہے۔
- ورزش جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو معمول پر لاتی ہے۔روزانہ ورزش آپ کے جسم سے خراب کولیسٹرول کی مقدار کو کم کردیتا ہے اور اچھے کولیسٹرول کی مقدار کو بڑھاتا ہے۔اس سے آپ کا دل بھی صحتمند رہتا ہے اور ہم زیادہ آکسیجن لینے کے قابل ہوتے ہیں۔
کون سی ورزش بہتر ہے اور کب؟
مینو ورما کا کہنا ہے کہ شام کے مقابلے میں صبح ورزش کرنا زیادہ فائدہ مند ہے۔ اس وقت ورزش کرنے سے جسم اور دماغ دونوں صحت مند رہتے ہیں اور اس وقت زیادہ آکسیجن لی جا سکتی ہے۔ اگر ممکن ہو تو ورزش کے لیے صبح کا وقت مقرر کیا جائے۔ طلوع آفتاب کے دوران یا اس سے پہلے کا وقت بہترین ہے۔
کوئی بھی ورزش شروع کرنے سے پہلے ایک فٹنس ٹرینر کی مدد لیں تاکہ مناسب طریقے سے ورزش کرنا آپ سکیھ سکیں۔ غلط طریقے سے کی جانے والی ورزش آپ کے جسم کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ ورزش کی کئی شکلیں ہیں جیسے یوگا ، ایروبکس، زومبا، کھیل ، رقص یا جم وغیرہ ، آپ اپنی پسند کے مطابق انتخاب کرسکتے ہیں۔ جس کام سے آپ لطف اندوز ہوسکتے ہیں اس کا انتخاب کریں۔
مزید پڑھیں:ہارمونل مہاسوں سے نجات پانے کے گھریلو نسخے
دفتر میں ورزش کرنا
کام کرنے والے پیشہ ور افراد کے لیے روزانہ ورزش کرنا آسان نہیں ہے اور دفتر میں طویل گھنٹے تک ایک کرسی پر بیٹھ کر کام کرنا جسم کے مختلف حصوں جیسے آنکھوں، کندھے، گردن، انگلیون، پاؤں وغیروہ میں درد اور تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہر مینو ورما بتاتی ہیں کہ ایسی صورتحال میں کچھ خاص عادات اپنائی جا سکتی ہیں، جو ورزش کی طرح ہی کارآمد ثابت ہوتی ہیں۔
- اگر ممکن ہوپائے تو دفتر میں اوپر اور نیچے جانے کے لیے لفٹوں کے بجائے سییڑھیوں کا استعمال کریں۔
- کام کے دوران جب آپ کرسی پر بیٹھے ہوئے ہوں تو کچھ وقت نکال کر اپنی ایڑیوں کو زمین سے اٹھائیں اور پھر آہستہ آہستہ انہیں زمین پر واپس رکھیں۔یہ عمل 8 سے 10 بار دہرائیں اور یہ ورزش دن میں ایک سے زیادہ بار کی جاسکتی ہے۔
- کرسی پر بیٹھے بیٹھے ہی آپ اپنی کندھوں کو جتنا ممکن ہوسکے اٹھائیں۔اس کے علاوہ اپنے کندھوں کو آگے اور پیچھے کی طرف گھڑی کی سمت میں گھمائیں۔
- جب بھی آپ کو وقت ملے اور اپ کرسی پر بیٹھے ہوں تو پہلے سیدھے کھڑے ہوں اور پھر کمر کو سیدھا رکھتے ہوئے بیٹھ جائیں۔اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ اس ورزش میں کمر سیدھی رہنی چاہیے۔ یہ ورزش آپ اپنی سہولت کے مطابق ایک وقت میں 10 سے 15 بار اور دن میں ایک سے تین بار دہرا سکتے ہیں۔
- کرسی پر بیٹھے ہوئے آپ اپنی پیر کی انگلیوں کو مضبوطی سے موڑیں اور پھر انہیں کھولیں۔اپنے ہاتھوں کے ساتھ بھی ایسا کریں، مٹھی بنائیں اور انہیں کھولیں۔
- آنکھوں کے لیے سب سے اچھی ورزش یہ ہے کہ اپنی گردن کو سیدھی رکھتے ہوئے اپنی آنکھوں کو 360 ڈگری گھمائیں۔ آپ اپنی سہولت کے مطابق اسے دن میں 2-3 بار دہرائیں۔