ETV Bharat / sukhibhava

Ramadan 2023: رمضان المبارک میں کھانے پینے کا خیال رکھنا ضروری ہے - Ramadan 2023

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسلم کمیونٹی کے لوگ 30 روزے رکھتے ہیں۔ اس لیے روزہ رکھنے والوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس مہینے میں کھانے پینے پر خصوصی توجہ دیں اور اور خوراک میں آئرن فوڈ کو ضرور شامل کریں۔ Tips for Ramadan Fasting

رمضان المبارک میں کھانے پینے کا خیال رکھنا ضروری ہے

author img

By

Published : Mar 15, 2023, 4:39 PM IST

حیدرآباد: رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسلم کمیونٹی کے لوگ بڑے اہتمام کے ساتھ 30 روزے رکھتے ہیں۔ اس دوران روزہ رکھنے والوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس مہینے میں کھانے پینے پر خصوصی توجہ دیں، تاکہ جسم میں توانائی بنی رہے، کیونکہ روزے کی حالت میں صبح سے شام تک کچھ بھی کھانے پینے سے پرہیز کیا جاتا ہے۔

روزے کے دوران ڈاکٹرز کی جانب سے روزے داروں کو افطار سے سحری تک زیادہ سے زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر آپ روزے کے دوران مکمل خوراک اور پوری نیند نہیں لیتے ہیں تو بیمار ہوسکتے ہیں۔ روزے کے وقت ڈاکٹرز کھانے پینے کی اشیاء پر خصوصی توجہ دینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اس دوران غیر ضروری چیزیں کھانے سے پرہیز کرنے کی ہدایت بھی دیتے ہیں۔

روزے کے دوران تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کرنا ضروری

ڈاکٹروں کی جانب سے روزے کے دوران تلی ہوئی چیزوں کو کھانے سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ سحری کے وقت انڈا، آٹے کی روٹی یا تازہ پھل وغیرہ کھانے سے صحت اچھی رہتی ہے۔ سحری کے دوران بریانی، کباب، پیزا اور فاسٹ فوڈز کھانے سے پرہیز کرنی چاہئے یہ صحت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ روزے میں افطار کے وقت کھجور ضرور کھائیں۔ کھجور صحت کے لیے مفید ہوتا ہے، کھجور میں آئرن وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو جسم کو توانائی دیتا ہے۔ افطار کے وقت تلا ہوا کھانا جسم کو نقصان پہنچا سکتا ہے اس لیے افطار میں تلی ہوئی چیزوں کو کھانے سے پرہیز کرنی چاہئے۔

رمضان میں فائبر سے بھرپور چیزوں کو خوراک میں شامل کریں

اگر رمضان میں بدہضمی کا مسئلہ ہو تو اسے ہضم کرنے کے لیے فائبر سے بھرپور چیزوں کو خوراک میں شامل کرنا چاہئے۔ افطار کے وقت کم از کم پانی پئیں، کیونکہ زیادہ پانی پینا صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ پروٹین والی غذا کو خوراک میں شامل کریں، زیادہ پروٹین کھانے سے بھوک کم لگتی ہے۔

بیمار لوگوں کو کچھ غذا سے پرہیز کرنا چاہئے: جن لوگوں کو دل کی یا ذیابیطس کی بیماری ہے انہیں تلی ہوئی گوشت، کباب، بریانی اور چکن کھانے سے گریز کرنا چاہئے۔ افطار سے لیکر سحری تک کچھ بھی کھانے سے پہلے ہاتھ اچھی طرح سے دھونا چاہئیں، کیونکہ بھوک لگنے سے جسم کمزور ہوتا ہے جس کی وجہ سے جراثیم ایکٹیو ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

دھوپ میں نکلنے سے پرہیز کرنا چاہئے: گرمی کے دنوں میں جسم میں پانی کی کمی کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔ ایسے میں دھوپ میں نکلنے سے پرہیز کرنا چاہئے۔ اگر بلڈ پریشر یا شوگر ہو تو روزہ نہیں رکھنا چاہیے، کیونکہ اس حالت میں شوگر بے قابو ہو سکتا ہے۔ کسی بھی حالت میں باہر نکلنے کی ضرورت ہو تو مکمل انتظام کے ساتھ باہر نکلیں۔ زیادہ سے زیادہ وقت گھر میں گزاریں، حاملہ خواتین کو روزہ بالکل نہیں رکھنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.