ETV Bharat / sukhibhava

Intranasal Covid Vaccine: انٹرا نیزل کووڈ ویکسین ملک میں جلد دستیاب ہوگی - بھارت بائیوٹیک کے ذریعہ تیار کردہ ویکسین انکوویک

بھارت بائیوٹیک کی جانب سے تیار کردہ INCOVAK جلد ملک میں بوسٹر خوراک کے طور پر دستیاب ہوگی۔ اس کی قیمت نجی بازاروں میں 800 روپے، جب کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو سپلائی کے لیے 325 روپے رکھی گئی ہے۔

http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/28-December-2022/17329995_thummbnail_3x2_jfhjfh.JPG
انٹرا نیزل کووڈ ویکسین ملک میں جلد دستیاب ہوگی
author img

By

Published : Dec 28, 2022, 10:44 AM IST

حیدرآباد: ویکسین بنانے والی کمپنی بھارت بائیوٹیک کی کووڈ-19 انٹرانیزل ویکسین جلد ملک میں بوسٹر خوراک کے طور پر متعارف کرائی جائے گی۔ حیدرآباد میں مقیم کمپنی نے کہا کہ INCOVAC (INCOVACC) (BBV 154) نام کی یہ ویکسین اب Covin پر دستیاب ہے، اور اس کی قیمت نجی مارکیٹ میں 800 روپے ہے، جب کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو سپلائی کے لیے 325 روپے رکھی گئی ہے۔

پچھلے مہینے، بھارت بائیوٹیک کی جانب سے تیارکردہ INCOVAK کو سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (CDSCO) نے منضوری دی اور کہا کہ Inovac کو بوسٹر خوراک کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ انٹرانیزل ویکسین کا I، II اور III فیز میں کامیاب کلینکل ٹرائلز کیا گیا ہے جس کے بہتر نتائج آئے ہیں۔ INCOVAK کو خاص طور پر ناک کے ذریعے اندر ڈالا جائے گا۔

بھارت بائیوٹیک کے ایگزیکٹو چیئرمین ڈاکٹر کرشنا ایلا نے کہا کہ "ہم نے اس وبائی مرض کے دوران اپنے لیے جو اہداف مقرر کیے تھے اسے حاصل کر لیا ہے۔ ہم نے Covaxin اور IncoVac کو دو مختلف پلیٹ فارمز سے دو مختلف ڈیلیوری سسٹم کے ساتھ تیار کیا۔ ویکٹر انٹرانیزل ہمیں صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال اور وبائی امراض کے دوران پروڈکٹ کی تیز رفتار نشوونما، اسکیل اپ، آسان اور بغیر درد کے ویکسینیشن کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے وزارت صحت، سی ڈی ایس سی او، محکمہ بائیو ٹیکنالوجی، حکومت ہند، ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ اور واشنگٹن یونیورسٹی، سینٹ لوئس کے تعاون اور رہنمائی کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ INCOVAK سوئی سے پاک ویکسینیشن کے طور پر بھارت کی پہلی بوسٹر خوراک ہوگی۔ INCOVAK کے مارکیٹ میں دستیاب ہونے کے بعد جب تیسری خوراک یا احتیاطی خوراک کی بات آئے گی تو بھارت کے پاس مزید متبادل ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.