نئی دہلی: دہلی میں واقع ایمس میں 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی علاج کے لیے جیریاٹرک بلاک قائم کیا گیا گیا ہے جس کا آج افتتاح کیا گیا، اس بلاک میں علاج سے متعلق تمام طرح کے سہولیات دستیاب ہیں۔ اس کو شروع کرنے کا مقصد بزرگ مریضوں کو ایک ہی چھت کے نیچے اوپیڈی، ریڈیولاجی اور بلڈ سینپل کی جانچ جیسے سہولیات فراہم کرنا ہے۔
او پی ڈی میں جیریاٹرک میڈیسن کے علاوہ کارڈیالوجی، آرتھوپیڈک نیورولوجی، سائیکیٹری، سرجری اور فیزیکل میڈیکل ری ہیبلیٹیشن (پی ایم آر) کے ڈاکٹر بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ فی الحال ریڈیولاجی میں مریضوں کو الٹرا ساؤنڈ، ایکسرے اور ایم آر آئی کی سہولت ملے گی۔ اس کے علاوہ دیگر سہولیات بھی بعد میں شروع کی جائیں گی۔ یہ ملک کا پہلا جیریاٹرک بلاک ہے جسے ہسپتال میں بزرگوں کے علاج کے لیے بنایا گیا ہے۔
یہ بلاک ایمس کے مسجد مٹھ علاقے میں بنایا گیا ہے۔ 350 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے اس بلاک میں 200 بستر دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ 20 آپریشن تھیٹر اور 20 آئی سی یو بھی ہیں۔ اس بلاک کا سنگ بنیاد جون 2018 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے رکھا تھا اور اسے 2020 میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ لیکن بعد کے سالوں میں کورونا بحران کی وجہ سے اس کی تعمیراتی کام میں تاخیر ہوئی۔
مزید پڑھیں:
جیریاٹرک بلاک کے شروع ہونے سے اب بزرگ مریضوں کو علاج کے لیے مختلف عمارتوں کے چکر نہیں لگانے ہوں گے، اس اقدامات سے ان کی مشکلات میں کمی آئے گی۔ بتا دیں کہ ایمس کے مسجد مٹھ علاقے میں پہلے سے ہی او پی ڈی بلاک، شیشو بلاک اور سرجری بلاک شروع کیے جاچکے ہیں۔ اب جیریاٹرک بلاک کے متعارف ہونے سے ایک اور سہولت میں اضافہ ہوا ہے۔